" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات" (Urdu Version) - Susan Davis (black female authors .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «" سوالات کے خُدا کی طرف سے جوابات" (Urdu Version) - Susan Davis (black female authors .TXT) 📗». Author Susan Davis
23 زبور 2 آئت:
وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔
سُوسن کا سوال:
دس کنواریوں کی تمثیل میں تیل سے لبریز چراغ سے کیا مُراد ہے؟
خُدا کا جواب:
ہاں بیٹی! اِس اہم تمثیل پر پِھر سے غور کرتے ہیں۔ دس کنواریاں ہیں جِن کے پاس چراغ اور تیل کی کُپیاں ہیں۔ کُچھ کے چراغ تیل سے آدھے بھرے ہیں اور کُچھ کے پورے۔ تیل چراغ میں ایندھن کا کام کرتا ہے تا کہ روشنی پیدا ہو سکے۔ میرا پاک روح اِس تیل کی مانند ہے۔ وہ آدمی میں طاقت کے طور پر موجود ہے اور یہ خُدا پر تعئین کو ظاہر کرتا ہے۔ کُچھ کا تعئین نصف ہے اور وہ جزوی طور پر روشن ہیں جبکہ باقی مکمل تعئین کی بدولت مکمل روشن ہیں۔ وہ میری واپسی کے لئیے بیدار ہیں اور میری راہ پر چلتے ہیں۔ وہ چمکتے ہیں اور جب میں اپنی دُلہن کے لئیے آؤں گا تو وہ اپنی روشنی کی بدولت نظر آئیں گے۔ اور باقی جِن کا مکمل دھیان میری طرف نہیں ہے جیسا کہ اُن کے چراغوں میں تیل بھی کم ہے وہ بدترین کا سامنا کرنے پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے اُن بیوقوف کنواریوں کی مانند۔
متی 25 باب 1 تا 13 آیات:
(دس کنواریوں کی تمثیل)
سُوسن کا سوال:
اُن لوگوں کو کیا کرنا چاہئیے جِنھوں نے تُجھے حوالگی سے پہلے ہی مُسقبل کی منصوبہ بندی کی ہو؟
خُدا کا جواب:
میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے لوگ ایسا کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی زِندگی میرے قدموں میں ڈال دیں بشمول اپنے منصوبے اور مُجھے رہنمائی کرنے دیں۔ تب میں اُنھیں اپنا زور دکھاؤں گا۔ میں دروازے بند بھی کروں گا اور کھولوں گا بھی۔ جیسے ہی وہ مُجھے اپنی زِندگیوں پر اِختیار کی اجازت دیں گے میں اُن کے دِلوں میں باتیں ڈالوں گا۔ میں اُن کے دِل گوشت کے بناؤں گا۔ وہ اپنے منصوبوں کی ہدائت کے لئیے مُجھے ڈُھونڈیں گے اور مُجھ پر بھروسہ کریں گے۔ صرف میرے وہی بچے جو میری پیروی کرنے کے لئیے مُجھے تلاش کریں گے میں اُن کو اپنی تنگ راہ ہر چلاؤں گا اور باقی سب کشادہ راہ پر بھٹک جائیں گے جو جہنم کی طرف جاتا ہے۔
2 کرنتھیوں 3 باب 3 آئت:
ظاہِر ہے کہ تُم مسِیح کا وہ خط ہو جو ہم نے خادِموں کے طَور پر لِکھا۔ سیاہی سے نہِیں بلکہ زِندہ خُدا کی رُوح سے۔ پتھّر کی تختِیوں پر نہِیں بلکہ گوشت کی یعنی دِل کی تختِیوں پر۔
متی 7 باب 13 اور 14 آیات:
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہُت ہیں۔
کِیُونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
Imprint
Publication Date: 07-23-2019
All Rights Reserved
Comments (0)