Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
میں عاجزوں کے ساتھ چلوں گا اور اُن کو مشہور کروں گا اور یہ میرا تحفہ اُن کی قربانی کے لئیے ہو گا، انکی عاجزی کے لئیے ہوگا۔ اُن کے پیار کی کیا ہی خُوشبو ہے۔ خاکساری ہی خُدا کی بادشاہی کا راستہ ہے۔ میری بادشاہی میں ہر کوئی عاجز ہو گا۔ گھمنڈی میری بادشاہی میں داخل نہ ہوں گے۔ میری بادشاہت میں اُن کی جگہ نہیں۔
1 یوحنا 2 باب 16 آئت :
کِیُونکہ جو کُچھ دُنیا میں ہے یعنی جِسم کی خواہِش اور آنکھوں کی خواہِش اور زِندگی کی شیخی وہ باپ کی طرف سے نہِیں بلکہ دُنیا کی طرف سے ہے۔
یہ میری بادشاہت ہے جِس میں سب کُچھ عاجزی سے ہو گا۔ ہر کوئی اِطمینان سے بھرا ہو گا اور محبت اور خوبصورتی اِن میں سکونت کرے گی۔
خُداوند اِس کلام کے وسیلے سے آپ کو برکت دے۔
https://www.youtube.com/watch?v=6t-0pFJpviY&t=9s
باب 4
خُدا پر بھروسہ
میرے بچو! آج ہم ایک اور بات کو سیکھیں گے کہ کِس طرح ہم خُدا پر بھروسہ کریں۔ میرے بچے مُجھ پر بھروسہ نہیں رکھتے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ بھروسہ رکھتے ہیں لیکن اِن کے دِل مُجھ سے دُور ہیں۔ اور صِرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھتے ہیں لیکن یہ اچھا نہیں۔ وہ دُنیا پر اور اِس دُنیا کی چیزوں پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ وہ میرے بتائے گئے راستوں پر نہیں چلتے اور نہ مُجھ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ اگر وہ میرے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے تو مُجھ پر بھروسہ رکھتے۔ میری مرضی پر چلو۔ وہ دُوسری سِمتوں کی طرف جاتے ہیں۔ وہ دُنیا کی تلاش میں رہتے ہیں اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئیے ہر مسلے کا حل پیسوں سے ڈُھونڈتے ہیں۔ وہ اپنے تحفظ، اپنے پیار اور لُطف کے لئیے دُنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ اور پِھر وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ مُجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ اپنے سوالوں کا جواب دُنیا میں ڈُھونڈتے ہیں۔ جُھوٹ سب جُھوٹ۔ نہ وہ خُدا پر بھروسہ رکھتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنی زِندگی میرے آگے جُھکاتے ہیں اور دُنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ وہ جُھوٹ میں زِندگی گُزارتے ہیں اور اِس کی پرواہ نہیں کرتے۔ میں اپنے بچوں کو کثرت سے برکت دُوں گا اور میں نیکوں اور بدوں دونوں پر اپنے ابر کو برساؤں گا۔ لیکن میرے بچے میرے ساتھ مکمل طور پر نہیں چلتے اور نہ اِس دُنیا کی خواہشوں سے باہر نکلتے ہیں۔ یہ افسوسناک ہے۔ میں ایسے بچے چاہتا ہوں جو مکمل طور پر اپنی زِندگی مُجھے دیں۔ جو میرے حُکموں پر چلیں اور اپنے مُستقبل کی فِکروں کو ایک طرف رکھ کر مُجھ پر بھروسہ کریں اور میری مرضی پر چلیں اور نہ ہی وہ کل کی فِکر کریں اور نہ فِکر کر کے محنت کریں۔ کیا میں پرندوں کی فِکر نہیں کرتا تو کتنی اپنے بچوں کی کروں گا جو اپنا سب کُچھ مُجھے دے کر مُجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔
متی 5 باب 44 اور 45 آئت :
لیکِن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔
45 تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بَیٹے ٹھہرو کِیُونکہ وہ اپنے سُورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔
4 زبور 5 آئت :
صداقت کی قربانیاں گذرانو اور خُداوند پر تُوکل کرو۔
میں جو اِبتدا سے خُدا ہوں الفا اور اومیگا، اول اور آخر۔ تُم مُجھ پر بھروسہ کر سکتے ہو۔ کیوں اپنے ارادوں پر وقت گُزار کر فِکر کرتے ہو؟ کوئی نہیں جانتا کہ اگلے پہر کیا ہو جائے گا۔ تُمہارے ارادے پل میں ہی ختم ہو جائیں گے۔ تُم ایسے اِن پر بھروسہ کرتے ہو جیسے یہ تُمہیں بچا لیں گے اور وہ بہت پختہ ہیں۔ یہ بت پرستی ہے۔
متی 7 باب 26 آئت :
اور جو کوئی میری یہ باتیں سُنتا اور اُن پر عمل نہِیں کرتا وہ اُس بیوقُوف آدمِی کی مانِند ٹھہریگا جِس نے اپنا گھر ریت پر بنایا۔
اپنے غیر مُستحکم ارادوں پر یقین نہ کرو۔ اپنی زِندگی مُجھے دو۔ صِرف میں ہی مُستقبل کو جانتا ہوں۔ تُمہارا مُستقبل میں ہی جانتا ہوں کہ تُم کل کیا کرو گے۔ تُمہارے اپنے ارادے اور خواب میری مرضی کے خلاف ہیں۔ صِرف میرے آگے جُھکنا ہی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ جو بھی اپنے ارادے پر چلتا یے وہ محفوظ نہیں ہوتا۔ یہ نہائت سنجیدہ ہے میرے بچو۔ ہوش میں آؤ اور یہاں وہاں اعتماد کرنا چھوڑ دو۔ صِرف میں ہی اِس تنگ راستہ کا دروازہ ہوں۔ تُم مُجھ سے جُدا ہو کر اِس راستہ میں نہیں پہنچ سکتے۔ یہ بیوقوفی ہے۔ بہت کم ہیں جو اِس راہ کو ڈُھونڈتے ہیں کیونکہ اُنھوں نے اپنے راستے ترک کر دئیے۔ اُن پر بھروسہ نہ کرو جو تُمہارے ارد گرد ہے۔ کیا تُمہیں سمجھ نہیں آتی؟ کیا تُم نہیں دیکھتے؟
متی 7 باب 13 اور 14 آیات :
13 تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہُت ہیں۔
14 کِیُونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
مُجھ پر بھروسہ کرو۔ میں بھروسے کے لائق ہوں۔ میرا کلام جُھوٹا نہیں۔ میرا کلام پڑھو۔ میں اُن کو نجات دیتا ہوں جو نجات پانا چایتے ہیں۔ میں ہی خُدا ہوں جو اُنکو نجات دیتا ہوں جو بھی عاجزی سے میرے حضور جُھکتا ہے۔ تو آؤ اور نجات پاؤ اور مُجھ پر بھروسہ رکھو۔
https://www.youtube.com/watch?v=eZFCawRm-uU&t=13s
باب 5
معافی
میں معافی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ میرے بچو میں تُمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ معافی کِس قدر ضروری ہے۔ میرے بچے جو ایک دُوسرے کو معاف نہیں کرتے اور جِن کے دِل نفرت سے بھرے ہیں۔ میں اُن کو معاف نہیں کرتا جو ایک دُوسرے کو معاف نہیں کرتے۔ یہ صاف اور واضع ہے۔ میں کِس طرح تُم کو معاف کروں؟ جب کہ تُم جو تُمہارے ارد گِرد ہیں اُن کو معاف نہیں کرتے۔ کیا میرا کلام بھی یہ نہیں بتاتا۔ معافی ہی محبت ہے۔ معاف نہ کرنا بہت سے اور گُناہوں گا سبب بنتا ہے۔ یہ نفرت، تشدد، بدلے، عدم اِنصاف اور تباہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔ اور یہ تُمہیں میری قُربت میں آنے سے روکتا ہے۔ اور میری روح کو آنے سے روکتا ہے۔ یہ بہت سنجیدہ بات ہے۔
متی 6 باب 14 آئت :
اِس لِئے کہ اگر تُم آدمِیوں کے قُصُور مُعاف کرو گے تو تُمہارا آسمانی باپ بھی تُم کو مُعاف کرے گا۔
اگر تُم معاف نہ کرو گے تو تُم میری آمد کے لئیے تیار نہ ہو گے اور تُم پیچھے رہ جاؤ گے اور یہ ہمیں جُدا کر دے گا۔ معاف کرو ایک دوسرے کو معاف کرو۔ غُصے کو ختم کرو جو کِسی کے لئیے تُمہارے دِل میں ہے۔ تُمہیں کیا مِلتا ہے جب تُم کِسی کے لئیے دِل میں غُصہ رکھتے ہو۔ تُم اُس سے زیادہ تکلیف اُٹھاتے ہو جِس سے تُم ناراض ہو۔ کیا تُم نہیں دیکھتے اِس میں تُمہاری نجات نہیں کہ تُم ناراض رہو۔
مرقس 11 باب 25 آئت :
اُس وقت یِسُوع نے کہا اَے باپ آسمان اور زمِین کے خُداوند میں تیری حمد کرتا ہُوں کہ تُو نے یہ باتیں داناؤں اور عقلمندوں سے چھِپائیں اور بچّوں پر ظاہِر کیں۔
اور جب تُم کھڑے ہو کر دُعا کرتے ہو اور اگر تُمہیں کِسی سے کوئی شکائت ہو تو اُسے معاف کرو تاکہ تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے تُمہارے گُناہ معاف کرے۔ تُمہیں اپنے دِل سے یہ سوال کرنا ہے کہ کیا تُمہاری روح کھو رہی یے؟ معاف کرو اور آگے بڑھو۔ ایسے جیسے تُم نے اپنے اوپر کوئی بوجھ اُٹھا رکھا ہے۔ اور اگر کوئی تُمہیں معاف نہیں کرتا تو اُن کے لئیے دُعا کرو۔ ہاں اپنے دُشمنوں کے لئیے دُعا کرو۔ اپنے پورے دِل سے اِن کے لئیے دُعا کرو تو پِھر میں تُمہارے دِل کو اِن کے لئیے نرم کروں گا اور اِنھیں نرم دِل عطا کروں گا۔ کیسے تُم کِسی سے اچھے کی توقع کر سکتے ہو اگر تُم خُود ایسا نہیں کرتے۔ تُمہیں صبر اور رحم دِلی سے کام لینا ہے۔ یہ اُن کے لئیے تو ممکن نہیں جو مُجھے نہیں جانتے لیکن تُم تو مُجھے جانتے ہو۔
متی 5 باب 44 اور 45 آئت :
44 لیکِن مَیں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھّو اور اپنے ستانے والوں کے لِئے دُعا کرو۔
45 تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بَیٹے ٹھہرو کِیُونکہ وہ اپنے سُورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔
دُنیا یہ سمجھتی یے کہ وہ مُجھ سے تُمہیں چِھین لے گی۔ یہ بیوقوفی ہے۔ میں ہی ہوں جو سب کُچھ ممکن کرتا ہوں۔ میں ہی زِندگی گُزارنے کا راستہ ہوں۔ سب بہت غلط ہے کُچھ بھی سچائی نہیں۔ یہ سب کُچھ مُجھ سے دُور جانے کے لئیے ہے۔ یہ دُنیا میرے ساتھ چلنے سے گُریز کرتی ہے اور غلط اور جُھوٹی سِمت اور دھوکے میں زِندگی گُزارتی ہے۔ صِرف میری دُلہن اِس دُنیا میں میری مرضی پر چلتی یے اور سیدھے راہ پر ہے۔ صِرف میری دُلہن سچی ہے باقی سب کچے اور غلط راہ پر ہیں۔ جلد ہی میں اپنی دُلہن کو لے جاؤں گا اور اِس دُنیا کی روشنی ختم ہو جائے گی اور تاریکی ہی تاریکی ہو گی۔ بہت جلد یہ دِن آنے والا ہے۔ میرے پاس واپس لوٹنے کا راستہ صِرف معافی ہے۔ ناراضگی تُمہاری روح کو ختم کر دے گی۔ بہت سے ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں۔ اِن میں بہت کم صبر ہے۔ یہ ہنگامہ آرائی کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ عدم اعتماد ہے جو مُجھے رنج پہنچاتا ہے۔ میرے بچے خُود غرض ہیں۔ یہ ہر جگہ اول ہونا چاہتے ہیں اور دوسروں کی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھتے۔ اور یہ سب ہی غُصہ اور اِختلاف کو برپا کرتا ہے۔ میرے بچو میں اِس سب سے دُکھی ہوں
اِمثال 15 باب 33 آئت :
خداوند کا خوف حکمت کی تربیت ہےاور سرفرازی سے پہلے فروتنی ہے۔
ایک عاجِز دِل ہی تُمہیں ایک دوسرے کے لئیے اچھا بناتا ہے۔ تُمہیں اپنی خواہشات کو پیچھے کرنا اور دوسروں کو اطمینان دینا ہے اور یہی تُمہیں عاجز بنائے گا۔ اور یہ تُم میں اور اطمینان کو لائے گا اور تُمہارے ماحول کو بدلے گا۔ بہت کم ایسے زِندگی گُزارتے ہیں۔ بہت کم اِس سچائی کو پاتے ہیں لیکن یہی امن کی راہ ہے۔ میرا ارادہ ہے کہ میں تُمہارے گھروں میں اطمینان اور خوشیوں کو بھیجوں گا۔ اپنے دِل میرے آگے پیش کرو اور میں مینہ کو برسا کے تُم کو پاک کروں گا اور تُمہارا گھرانہ نجات پائے گا۔
37 زبور 11 آئت :
لیکن حلیم ملک کے وارث ہونگے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہینگے۔
خُدا کا یہ کلام آپ کی زِندگی میں نجات اور برکت کو بھیجے۔
https://www.youtube.com/watch?v=eZFCawRm-uU&t=13s
باب 6
دُنیا میں رہو لیکن اِس دُنیا کے مت بنو
آج میں دُنیا میں رہنے کے بارے میں بات کروں گا۔ میرے بچے اِس دُنیا میں رہتے ہیں لیکن اِس دُنیا کے بننے کی ضرورت نہیں۔ یہ دُنیا میری دُشمن ہے اور مُجھے اِس سے حد سے زیادہ کراہت ہے۔ بچو! تُمہیں اِن کے ساتھ نہیں رہنا اور نہ اِن سے مِلنا ہے بلکہ تُم کو اِن سے اپنی راہوں کو باز رکھنا ہے۔ یہ دُنیا تُمہیں گِرانا چاہتی ہے۔
یعقوب 4 باب 4 آئت :
اَے زِنا کرنے والیو! کیا تُمہیں نہِیں معلُوم کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرنا ہے؟ پَس جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔
میں ہی اِطمینان اور تسلی حاصل کرنے کے لئیے تُمہارا وسیلہ ہوں۔ اِس دُنیا کی طرف مت جاؤ۔ تُم گُمراہ ہو جاؤ گے۔ تُمہیں میری طرف مُڑنا ہے سہی سِمت میں جانے کے لئیے۔ اس اہم وقت میں مُجھ سے لِپٹ جاؤ۔ میں تُمہارے سوالوں کے جواب دوں گا۔ میں تُمہارے دُکھ کو کم کرنا چاہتا ہوں۔ تُمہیں اپنی زِندگی مکمل طور پر میرے سپرد کرنی ہے پِھر میں تمہارے تمام دُکھ دُور کر دوں گا اور تُمہیں آزاد کروں گا۔ تُمہیں اِس دُنیا میں احتیاط سے چلنا ہے تاکہ یہ دُنیا تُمہیں ورغلا نہ سکے۔ تُمہیں میری راہ پر چلنا ہے۔ میں تُمہیں ہر طرح سے سِکھاؤں گا اور سہی راہ پر لے کے جاؤں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم مُجھ پر دھیان لگاؤ۔ اپنی نگاہیں مُجھ پر لگاؤ۔ میں ہی تُمہارا نجات دہندہ ہوں۔ میں ہی دروازہ ہوں۔ باقی سب دروازے
Comments (0)