Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
میرے بچو! یہ دُنیا گُناہ سے بھری ہے اور کہیِں بھی سچائی اور پاکیزگی نہیں۔ حتی' کہ میری کلیسیائیں بھی مُجھ سے دُور ہیں اور میرے رہنما بھی مُجھ سے رہنمائی نہیں پاتے۔ وہ مُجھ کو نہیں ڈھُونڈتے اور اُن کی کلیسیائیں بھی جُھوٹ کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں۔ کیونکہ وہ جُھوٹی تعلیم دیتے ہیں۔ اُن کو نہ تو اِس بات کی فِکر ہے نہ میری۔ مُجھ سے تو اُن کی کوئی واقفیت ہی نہیں۔ اِس دُنیا کے پاس اِن کے خُدا کے لئیے کوئی وقت نہیں۔ وہ صِرف کلام سُننے اور سُنانے کی حد تک مُجھ تک رسائی حاصل کرتے ہیں لیکن حقیقتاً وہ مُجھ سے دُور ہیں۔ یہ دُنیا جُھوٹ اور چوروں سے بھری ہوئی ہے اور یہ لوگ اِس کے پیچھے بھاگتے اور اِس کی راحوں پر چلتے ہیں۔ اپنے خُدا کے پیچھے نہیں۔ یہ اُن سب کے لئیے کِتنے دُکھ کی بات ہے جو مُجھے جانتے نہیں۔ اِنھیں لگتا ہے کہ یہ مُجھے جانتے ہیں حالانکہ یہ درُست نہیں۔ میں وہ خُدا ہوں جِس کو تُم جان سکتے ہو۔ میں اُن سے چُھپا نہیں جو مُجھے ڈھونڈتے ہیں۔ میں اُن سے چُھپتا نہیں جو میرے پاس آنا چاہتے ہیں۔ اپنا سب کُچھ چھوڑ کر میرے نزدیک آؤ تو میں تُمہارے نزدیک آؤں گا۔
زبور 73 آئت 28 :
لیکن میرے لئے یہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدیکی حاصل کرُوں۔ میَں نے خُدا وند خُدا کو اپنی پناہگاہ بنالِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کو بیان کروُں۔
میرے بچو جو تُم اِدھر ُدھر بھٹک رہے ہو۔ یہ دُنیا تُمہیں کُچھ نہیں دے گی۔ اپنے خُدا کے نزدیک آؤ۔ یہ دُنیا ایسی اِس لئیے بنائی گئی ہے کہ میرے بچے مُجھ سے جُدا کئیے جائیں۔ کیونکہ یہ دُنیا تُمہیں دوسرے خُداؤں اور بُتوں کو پُوجنے کے لئیے کہتی یے۔ اور پِھر تُم میری بادشاہی کو کھو دیتے ہو۔ اِس دُنیا کا نظام شیطان نے بنایا ہے۔ ہر کوئی خودغرضی اور اپنی تلاش میں ہے۔ اور خُدا کو کوئی نہیں ڈُھونڈتا۔ شیطان نہیں چاہتا کہ تُم مُجھے ڈھونڈو۔ مگر اُس نے خودغرضی کا ایک نظام بنایا ہے۔ جِس میں وہ تُم کو قید کر دیتا ہے۔ تُم ہر وقت اپنے بارے میں سوچتے ہو۔ اپنے مُستقبل کے لئیے فِکر میں رہتے ہو۔ اور کِسی پر بھروسہ نہیں کرتے مگر بس اپنی ذات پر۔ یہ میرے بچے نہیں۔ میرا راستہ اور میری مرضی یہ ہے کہ تُم میرے پیچھے چلو۔ خُدا پر بھروسہ کرو۔ خُدا کی مرضی کو جانو اور اُس پر چلو۔ جب تُم اپنی ہی مرضی کی تلاش میں رہتے ہو تو تُم گُناہ کی مرضی میں ہو۔ کیسے تُم اپنی زِندگی کے بارے میں میری مرضی جان سکتے ہو۔ اپنے خیالوں کو دُور کرو اور مُجھے موقع دو تُمہاری زندگی میں کام کرنے کا۔ صِرف میری مرضی پر چلنے سے تُم آزادی اور سکون حاصِل کرو گے۔ جب تُم. اپنی مرضی پر چلو گے تو تباہی کا شکار ہو جاؤ گے۔ میری مرضی میرے پاک روح سے بھری ہے اور اِس کا پیالہ لبریز ہے۔ اور اِس طرح یہیں تُم میرے آنے کے لئیے تیار ہو گے۔ اور محفوظ بھی ہو گے۔ بچو! جاگو۔ یہی سچائی ہے اور کوئی سچائی نہیں
متی 25 باب 4 آئت :
مگر عقلمندوں نے اپنی مشعلوں کے ساتھ اپنی کُپِّیوں میں تیل بھی لے لِیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=daNIoOyCrPA
باب 15
رہنما میرے پیچھے نہیں چلتے
میرے بچو! میرا دِل اِس دُنیا کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہے۔ میرے لوگ مُجھے ترجیح نہیں دیتے۔ وہ بھی جو میری بھیڑوں کو چرّاتے ہیں۔ وہ اپنے وعدہ کے مُطابق چلتے ہیں۔ میں بھی اُن سے توقع نہیں رکھتا۔ کونکہ وہ اپنے بچوں کو سچائی نہیں بتاتے۔ جیسا چاہتے ہیں وہی سُناتے ہیں۔ کوئی بھی جگہ ایسی نہیں جہاں میرے بچوں کو مُکمل سچ سُننے کو مِلے۔ رہنما اپنی کلیسیاؤں کو مُنتشر کر رہے ہیں۔ وہ ابلیس کے بنائے ہوئے پھندے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ رہنما لوگوں کو اِس طرح تیار کرتے ہیں کہ وہ مُجھے ڈھونڈنے کی بجائے میرا اِنکار کرتے ہیں۔ سچائی صِرف میرے کلام میں ہے اور میرا کلام پڑھنے سے تُمہیں نظم وضبط آئے گا۔ میرے بچو! تُم میرے شاگرد ہو اور تُمہیں نظم و ضبط سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر تُم بھی اِس دُنیا کی تباہی میں پھنس چُکے ہو تو تُم کیسے خُود کو میری مرضی کے مُطابق کہتے ہو۔ یہ میری مرضی نہیں۔ میں ایسا خُدا نہیں جِس کی کوئی عزت نہیں۔ اِس دُنیا کے آغاز میں ہی تُم نافرمانی کی سزا دیکھ چُکے ہو۔ مُجھ سے دُور جانے کے نُقصانات اور نتائج ہیں۔ میں اُن کے ساتھ نرمی نہیں برتوں گا جو پہلے مُجھے ڈُھونڈتے ہیں اور پِھر اِس دُنیا کے ساتھ مگن ہو جاتے ہیں۔ یہ چلاقی اچھی نہیں اور یہ دُنیا یہی کر رہی ہے۔ مُجھ سے اُمید لگانا اور پِھر اپنی مرضی کی تلاش کرنا اچھی بات نہیں۔ میں بہت جلد آنے والا ہوں۔کیا تُم میرے ساتھ ہو یا اِس دُنیا سے جا مِلے ہو؟ یہ دُنیا بھٹکی ہوئی ہے۔ یہ دُنیا تُمہیں نا اُمیدی دے گی۔ کیونکہ یہ اب خُدا پر بھروسہ نہیں کرتی۔ نہ ہی خُدا کا اِنتظار کرتی یے۔ بدروحوں نے اِس دُنیا کو اپنے گھیرے میں لے لِیا ہے۔ مُختلف پیغامات جو تُمہیں ملتے ہیں دُنیا کے نظام کے وسیلہ سےہیں اور ایسی کلیسیائیں جو جھوٹی تعلیم دیتی ہیں۔ صِرف میرا کلام ہی سچائی ہے جو بدلتا نہیں۔ میرے کلام پر دھیان دو۔ گہرے میں جاؤ۔ وقت نکالو۔ اور میرا کلام پڑھنے کے لئیے اپنے آپ کو تیار کرو۔ میرا پاک روح تُم پر بھید کھولے گا۔ کیونکہ روح چاہتا یے کہ تُم سچائی سے واقف ہو۔
1 کرنتھیوں 2 باب 13 آئت :
اور ہم اُن باتوں کو اُن الفاظ میں نہِیں بیان کرتے جو اِنسانی حِکمت نے ہم کو سِکھائے ہوں بلکہ اُن الفاظ میں جو رُوح نے سِکھائے ہیں اور رُوحانی باتوں کا رُوحانی باتوں سے مُقابلہ کرتے ہیں۔
سو میرے پاس آؤ۔ مُجھے پُکارو۔ میں تُمہیں سچائی سے واقف کروں گا۔
لاتبدیل سچائی۔
میرے بچو! یہی وقت ہے۔
میں یسوع (YAHUSHUA) ہوں سب چیزوں کا بنانے والا۔
https://www.youtube.com/watch?v=BVY20_W0NQY
16 باب
دیکھ میں جلد آنے والا ہوں
میری بیٹی! میں بہت جلد آنے والا ہوں۔ اور یہ وقت جلد ہی آنے والا ہے۔ اور یہ دِن ایسے ہی آئے گا جیسے رات دِن میں بدلتی ہے۔ میں آنے والا ہوں اور مُجھے آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ تُمہیں اِس وقت کی اہمیت جاننی ہے۔ اور اِس وقت کے اثرات سب پر ہوں گے۔ ہر جاندار جو اِس دُنیا میں رہتا ہے اِس کو محسوس کرے گا۔ یہاں وہ بھی ہیں جو ابھی تو مُجھ سے چُھپتے پِھرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اُن پر بڑی تباہی آنے والی ہے۔ اب کِس طرح تُم میری آمد کو دیکھنا چاہتے ہو؟ یہ تُم پر ہے۔ یہ تُمہارا فیصلہ ہے کہ تُم خوشی سے میرا اِستقبال کرو گے یا تباہی کا شِکار ہو گے۔ کیا تُم میرے ساتھ آنا پسند کرو گے جب میں اپنی دُلہن کو لینے آؤں گا۔ یا پیچھے رہ کر تباہی اور بربادی دیکھنا چاہو گے۔ میرا جُوّا ہلکا ہے۔ لیکن میرا دُشمن زور میں ہے۔ وہ تُمہیں نا چھوڑے گا۔ اب یہ فیصلہ تُم نے کرنا ہے۔ کُچھ جانتے ہیں کہ میرے آنے کا وقت نزدیک ہے اور اِس پر ایمان رکھتے ہیں۔ کُچھ ہیں جو جانتے ہیں کہ صِرف میں بچا سکتا ہوں۔ میرے بچو! کیا سوچ رہے ہو۔یہی بات ہے نہ کہ گُناہ تُمہارے لئیے زیادہ اہمیت رکھتا ی؟ اور تُم نے اِن باتوں کو اپنی زِندگی کا حِصہ بنا لِیا ہے۔ اور تُم اِن کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔ وہ میرے کلام کو نہیں پڑھتے۔ نہ ہی اپنے سوالوں کے جواب کے لئیے میرے پاس آتے ہیں۔ لوگوں کے دِلوں اور ذہنوں پر زیادہ بوجھ ہے۔ بچو! میں اِن کو نہیں بچا سکتا جو عاجزی سے میرے پاس نہیں آتے۔ جو اپنے آپ کو بچوں کی طرح نہیں بناتے۔ میں تُمہیں توبہ کے بغیر قبول نہیں کروں گا۔ اور نہ ہی اپنے ساتھ لے کر جاؤں گا جب میں اپنی دُلہن کو لینے آؤں گا۔ وہ اُٹھا لی جائے گی اور تُم اکیلے رہ جاؤ گے۔ اور جو پیچھے رہ جائیں گے وہ میرے دُشمنوں کے ہاتھوں کا شِکار ہوں گے۔ اور تاریکی کا وقت جلد آنے والا ہے۔ نہیں! کہیں بھی سکون نہ مِلے گا۔
مرقس 10 باب 15 آئت :
مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ جو کوئی خُدا کی بادشاہی کو بچّے کی طرح قُبُول نہ کرے وہ اُس میں ہرگِز داخِل نہ ہوگا۔
تُمہارے پاس ابھی بھی وقت ہے میرے پاس آنے کا۔ جب تُم اپنے آپ کو میرے سامنے جُھکاؤ گے تو میں تُمہیں نیا بنا کر اپنی بادشاہی میں داخِل کروں گا۔ میرے بچو! تُمہیں عقل کا اِستعمال کرنا ہے۔ میں ہی تُمہاری مدد کر سکتا ہوں۔ کوئی اور راستہ نہیں پیچھے مُڑنے کا۔ تُم دُنیا کی طرف مُڑ جاتے ہو۔ تُمہیں زِندہ رہنا ہے۔ میرے پاس آنا ہے۔ جو چیزیں معمولی نظر آتی ہیں اِنھیں معمولی نہیں لینا۔ ظاہری شکل دھوکا دے سکتی ہے۔ دُنیا میرا حِصہ نہیں۔ میری دُلہن بننے سے پیچھے نہ رہنا۔ وہ تیار ہے اور خوبصورت ہے۔ میں اُسے بہت پیار کرتا ہوں! وہ میری پیاری کلیسیا ہے۔ وہ میری گواہ ہے۔ میں اُسکا سب کُچھ ہوں۔ میں اُسے اِس خوفناک دِن سے بچانے آنے والا ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=_HjPl_pBWuE
17 باب
مُخالفِ مسیح
میرے بچو! میں تُمہیں نئی بات بتانا چاہتا ہوں۔ میں تُمہیں مُخالفِ مسیح کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ جو دُنیا پر راج کرے گا۔ جلد ہی وہ آئے گا اور اِس دُنیا پر بادشاہی کرے گا۔ سب بدل جائے گا۔ پِھر دُنیا اِس طرح نظر نہیں رہے گی۔ ہر طرف ظُلم ہو گا۔ وہ سب کو اپنا غُلام بنا لے گا۔ وہ تباہی سے سب کو جُھکا دے گا۔ جو بھی اُس کے ساتھ کھڑا ہو گا وہ تباہ ہو جائے گا۔ یہ سب سے تاریک اور خوفناک وقت ہو گا۔
1 یوحنا 2 باب 22 آئت :
کَون جھُوٹا ہے سِوا اُس کے جو یِسُوع کے مسِیح ہونے کا اِنکار کرتا ہے؟ مُخالِفِ مسِیح وُہی ہے جو باپ اور بَیٹے کا اِنکار کرتا ہے۔
جو میرا نام لے لے گا وہ اُن کو غُلام بنا لے گا. میرا نام ایسے ہو گا جیسے موت. بہت سے خوف کی وجہ سے میرا نام نہیں لیں گے۔ یہ تمام دُنیا میں ہو گا۔ اور وہ تمام دُنیا میں دہشت پھیلائے گا۔ دُنیا نے ایسی تباہی پہلے نہ دیکھی ہو گی۔
مُکاشفہ 20 باب 4 آئت :
پھِر مَیں نے تخت دیکھے اور لوگ اُن پر بَیٹھ گئے اور عدالت اُن کے سُپُرد کی گئی اور اُن کی رُوحوں کو بھی دیکھا جِن کے سر یِسُوع کی گواہی دینے اور خُدا کے کلام کے سبب سے کاٹے گئے تھے اور جِنہوں نے نہ اُس حَیوان کی پرستِش کی تھی نہ اُس کے بُت کی اور نہ اُس کی چھاپ اپنے ماتھے اور ہاتھوں پر لی تھی۔ وہ زِندہ ہو کر ہزار برس تک مسِیح کے ساتھ بادشاہی کرتے رہے۔
مُخالفِ مسیح تب آئے گا جب میری دُلہن اُٹھا لی جائے گی۔ لوگ پریشان ہوں گے۔ بہت سے سوال اُن کے اندر چل رہے ہوں گے۔ تب وہ آ جائے گا۔ اور یہ سب جلد ہو گا۔ دُنیا ایسی مٌصیبت دیکھے گی جو پہلے اِس نے نہ دیکھی ہو گی۔
1 یوحنا 4 باب 3 آئت :
اور جو کوئی رُوح یِسُوع کا اِقرار نہ کرے وہ خُدا کی طرف سے نہِیں اور یہی مُخالِفِ مسِیح کی رُوح ہے جِس کی خَبر تُم سُن چُکے ہو کہ وہ آنے والی ہے بلکہ اَب بھی دُنیا میں موجُود ہے۔
مُخالفِ مسیح اُن کا خاتمہ کرے گا جو میری راحوں پر چلیں گے، جو میری گواہی دیں گے۔ اُس کا سب سے پہلا کام لوگوں کو اپنی چھاپ دے کر اپنے کنٹرول میں کرنا ہو گا۔ اور جو اُس کی چھاپ نہیں لیں گے وہ اُن کو ختم کر دے گا۔ اور وہ اُن لوگوں کو میرے لوگوں کے خِلاف اِستعمال کرے گا جو وہ چھاپ لے چُکے ہوں گے۔ بہت ڈرونا وقت ہو گا۔ اور جو وہ چھاپ لے لیں گے وہ ہمیشہ کے لئیے بھٹک جائیں گے۔ یہ مُخالفِ مسیح کے نظام کی ملکیت ہو گی۔
مُکاشفہ 14 باب 11 آئت :
اور اُن کے عذاب کا دھُواں ابدُالآباد اُٹھتا رہے گا اور جو اُس حَیوان اور اُس کے بُت کی پرستِش کرتے ہیں اور جو اُس کے نام کی چھاپ لیتے ہیں اُن کو رات دِن چَین نہ
Comments (0)