bookssland.com » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis



1 ... 6 7 8 9 10 11 12 13 14 ... 20
Go to page:
مِلے گا۔

میرے بچو! یہ سب باتیں جو تُم کو بتائی جاتی ہیں اُن کو رّد مت کرنا۔ اِس دُنیا میں ںسب کُچھ ہونے والا ہے۔ وقت جلد آنے والا ہے جب میں اپنی دُلہن کو لے جاؤں گا۔ میں ہی اپنی سچی کلیسیا کو لے کر جاؤں گا اور پِھر جلد ہی مُخالفِ مسیح اپنا کام شروع کر دے گا۔ مُخالفِ مسیح جھوٹا ہے۔ حاسِد اور لالچی ہے۔ وہ اپنی راہ میں کِسی کو نہیں آنے دے گا۔ وہ طاقت اور اِختیار کے لئیے کٌچھ بھی کر سکتا ہے۔ لوگ اُس کے لئیے کُچھ اہمیت نہیں رکھتے۔ وہ صِرف اپنے آپ کو اِس دُنیا پر راج کرنا دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ ظلم اور تباہی کرنے اور سب کو اپنے آگے جُھکانے آئے گا۔ کوئی بھی اُسے روک نہ سکے گا جب تک میں خُود آ کے اُسے نہ روکوں۔

2 تھسلنیکیوں 2 باب 8 آئت :

اُس وقت وہ بے دِین ظاہِر ہوگا جِسے خُداوند یِسُوع اپنے مُنہ کی پھُونک سے ہلاک اور اپنی آمد کی تجلّی سے نِیست کرے گا۔

جو لوگ یہاں رہ جائیں گے وہ جانیں گے کہ کیسے وہ سب پر بادشاہی کرے گا۔ نیم گرم کلیسیا پیچھے رہ جائے گی۔ وہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ بہت سے مُخالفِ مسیح کے روب سے بہک جائیں گے۔ اور یہ بہت ہی نازک وقت ہو گا۔ بہت سے میری بادشاہی میں داخِل ہونے کے لئیے دِل میں خیال کریں گے۔ اور پِھر مُجھے ڈھونڈیں گے اور پِھر اُن کا ایمان اُنھیں بچائے گا۔ اور وہ جانیں گے کہ مُجھے چُننا ہی اُنھیں بچائے گا۔ اور بہت سے ایسے ہیں جو ایمان نہیں رکھیں گے۔ اور یہ بہت تاریک وقت ہو گا۔

مُکاشفہ 19 باب 20 آئت :

اور وہ حَیوان اور اُس کے ساتھ وہ جھُوٹا نبی پکڑا گیا جِس نے اُس کے سامنے اَیسے نِشان دِکھائے تھے جِن سے اُس نے حَیوان کی چھاپ لینے والوں اور اُس کے بُت کی پرستِش کرنے والوں کو گُمراہ کِیا تھا۔ وہ دونوں آگ کی اُس جھِیل میں زِندہ ڈالے گئے جو گندھک سے جلتی ہے۔

میرے بچو! سچ میں میں تُمہیں تیار کرنا چاہتا ہوں۔ تُمہیں تیار رہنا ہے۔ اور جلدی کرنی یے۔ ہر وقت اور ہر طرح سے تیار رہنا ہے۔ کیونکہ میں جلد آنے والا ہوں۔ میں ہی دروازہ ہوں۔ تُمہیں میرا اِنتظار کرنا ہے۔ مُجھے تکتے رینا ہے۔ تُمہاری نِگاہیں صِرف میری طرف ہونی چاہیئے کیونکہ میں ہی دروازہ ہوں۔ میں جلد دروازہ کھولوں گا اور پِھر اُسے بند کر دوں گا۔ اور یہ سب جلد ہونے کو ہے۔ میری کلیسیا کو تیار رہنا ہے۔

متی 25 باب 10 آئت :

جب وہ مول لینے جارہیں تھِیں تو دُلہا آ پہُنچا۔ اور جو تیّارتھِیں وہ اُس کے ساتھ شادِی کے جشن میں اَندر چلی گئِیں اور دروازہ بند ہوگیا۔

مُخالفِ مسیح خُود کو تیار کر رہا ہے۔ وہ طاقت میں آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ دہشت اُسکی ہے۔ وہ ہر طرف دہشت پھیلائے گا اور کوئی بھی اُسے روک نہیں سکے گا۔ اُسکو ہلکا مت سمجھو۔ میرا دُشمن تُمہیں دھوکا دے رہا ہے۔ وہ تُمہیں پھینکنا چاہتا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ تُم سیدھی راہ پر چلو۔ ہر طرف دھوکا ہے۔ سب سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے لیکن سب ٹھیک نہیں ہے۔ بچو! اپنی آنکھیں کھولو اور جانو کہ کیا ہونے والا ہے۔ جاگو اور آؤ۔ کلام کو دھیان سے پڑھو۔ یہ دُنیا چاروں طرف سے اپنے خُدا کا اِنکار کر رہی ہے۔ میں زیادہ دیر یہ برداشت نہ کروں گا۔ ابھی تو میں اپنے ہاتھ پھیلائے تُمہارے اِنتظار میں ہوں۔ اور میں تُمہاری محافظت کر رہا ہوں۔ اور تُمہیں تُمہاری خواہِشیں پوری کرنے دے رہا ہوں۔ اور دُنیا کو اِس کے خُدا کے بغیر کام کرنے دے رہا ہوں۔ میں وہ خُدا ہوں جو لحاظ رکھتا ہوں۔ لیکن جب میں اپنا ہاتھ اُٹھا لوں گا اور تُمہیں اِس مخالفِ مسیح کے ہاتھوں میں چھوڑ دوں گا تب تُم جانو گے۔ میرے پاس آؤ۔ توبہ کرو۔ میرا لہُو اپنے اوپر مانگو۔ میرے سامنے جُھکو، اپنی زِندگی مُجھے دو۔ میں تُمہیں اپنے کلام اور لہُو سے دھوؤں گا۔ کوئی بھی میری آمد روک نہیں سکتا۔ میں یسوع (YAHUSHUA) ہوں۔ عظیم بادشاہ، عاجز اور خاکسار۔

یوحنا 15 باب 3 آئت :

اب تُم اُس کلام کے سبب سے جو مَیں نے تُم سے کِیا پاک ہو۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=I7TEfnS3zpE&t=14s

 

 

 

 

باب 18

دیکھو میری آمد کا وقت نزدیک ہے

 

 

آؤ آج پِھر سے شروع کریں۔ اب پِھر وقت ہے ایک نئے موضوع پر بات کرنے کا۔ دیکھو میں بہت جلد آنے والا ہوں۔ اور میری آمد کا وقت نزدیک ہے جب میں جلد ہی نزول کروں گا۔ اور یہ جلد ہوگا۔ بہت سے جو تیار نہیں، بہت سے گِر چُکے ہیں، بہت سے جو میرے لئیے تیار نہیں۔ بہت سی تبدیلیاں جو اِس دُنیا میں ہو رہی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم اِس سچائی کو جانو۔ بچو! میرے آنے کا وقت نزدیک یے۔ میں دیکھتا ہوں کہ بہت سے تیار نہیں۔ بہت سمجھتے ہیں کہ وہ تیار ہیں حالانکہ وہ نہیں ہیں۔ ابھی بھی بہت سے اِس دُنیا میں گُم ہیں۔ میرے بچو! تُمہیں اِس دُنیا سے بندھن توڑنے ہیں۔ یہ دُنیا ایک ڈُوبتی ہوئی کشتی ہے جو تُمہیں بھی ڈُوبا دے گی۔ میرے بچو میں اِس وقت کو اہمیت نہیں دیتا جو تُم مُجھ سے الگ گُزارتے ہو۔ تُم اِس دُنیا سے اپنے سوالوں کے جواب مانگتے ہو۔ یہ میرے بچے نہیں ہو سکتے جو اِس دُنیا کو تکتے ہیں۔ تُم خالی اُمید لگا کر بیٹھے ہو، اور کھوکھلی سچائی۔ تُم بہت بڑا نُقصان اُٹھاؤ گے۔ اگر اِسی طرح خرگوش کے خالی بِل کو تکتے رہے تو یہ بہت بڑی تباہی لائے گا۔ کیوں تُم مُسلسل اِس جھوٹ کے پیچھے بھاگ رہے ہو کہ یہ دُنیا تُمہیں کُچھ دے گی۔ میں حق ہوں۔

 

1 یوحنا 2 باب 15 آئت :

نہ دُنیا سے محبّت رکھّو نہ اُن چِیزوں سے جو دُنیا میں ہیں۔ جو کوئی دُنیا سے محبّت رکھتا ہے اُس میں باپ کی محبّت نہِیں۔

 

بچو! میری بات غور سے سُنو۔ وقت بھاگ رہا ہے۔ تُمہیں اپنے آپ کو بچانے کے لئیے تھوڑا ہی وقت بچا ہے۔ اب وقت ہے تیاری کا۔ اگر تُم اِرادہ کرو تو اِس پر دھیان کرو گے۔ میرا دُشمن جلد ہی اپنا کام شروع کر دے گا۔ وہ دِن آنے والا ہے۔ میرے بچو! اِس دِن کو کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ آؤ اور مُجھے جانو۔ اگر تُم مُجھے جاننے کے لئیے وقت نہیں نِکالو گے تو تُم کبھی بھی محفوظ نہیں رہو گے۔ اپنے آپ کو میرے سامنے جُھکا کر مُکمل توبہ کرو۔ میں تُمہارا اِنتظار کر رہا ہوں۔ میرے بچو! جو بھی میرے سامنے جُھکے گا وہ ہی مُجھے جانے گا۔ اور یہ ہی میں چاہتا ہوں۔ میں نے ایک راہ تُمہارے لئیے تیار کِیا ہے۔ میں نے تُمہاری آزادی کے لئیے بڑی قیمت ادا کی ہے۔ میری دُلہن میرے لئیے تیار ہے۔ اور میں جلد آ رہا ہوں۔ میں نے بڑی قیمت ادا کی ہے اور کوئی بھی ایسا نہیں کرتا جو میں نے کِیا۔ میں نے تمام کِیا۔ اور کوئی بھی اِس قیمت کو ادا نہیں کر سکتا۔

 

یسعیاہ 52 باب 14 آئت :

جس طرح بہتیرےتجھ کو دیکھ کردنگ ہو گئے(اس کے چہرہ ہرایک بشر سے زائد اور اس کا جسم بنی آدم سے زیادہ بگڑگیاتھا)

 

یہ سب تُمہارا ہے۔ تُمہیں آنا ہے اور توبہ کرنی ہے۔ مُجھے اپنا سب کُچھ دے دو۔ اگر تُم اپنا آپ مُجھے نہیں دو گے جو میں کہتا ہوں تو تُم میرے نہیں بلکہ میرے دُشمن کے ہو۔ تُم اپنے نہیں بلکہ میرے ہو۔ مُجھے چُنو میں تُمہیں جواب دوُں گا۔ میں تُمہارے جواب کا اِنتظار کر رہا ہوں۔

میں تُمہارا نجات دہندہ، تُمہارا خُداوند یسوع مسیح (YAHUSHUA) ہوں۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=nn0o_x5aOLg

 

 

باب 19

تیاری کرو

 

شروع کر (19 فروری 2012) بچو! میرے پاس تُمہیں دینے کے لئیے کلام ہے۔ میری واپسی کی گھڑی آ پہنچی یے۔ تُمہیں تیاری کرنی ہو گی۔ جب میں اپنی خوبصورت دُلہن کو لینے آؤں گا، میں چاہتا ہوں تُمہیں بھی ساتھ لے کے جاؤں۔ مگر اگر تُم تیار نہیں ہو گے تو میں تُمہیں ساتھ لے کر نہیں جاؤں گا۔

ضرور ہے کہ تُم خُود کو تیار کرو۔ مُجھے دِکھاؤ کہ تُم تیار ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم میری راہ دیکھو۔ میں چاہتا ہوں تمام نِگاہیں میری مُنتظِر ہوں۔ اگر تُم جاگتے نہ ہُوئے تو تُم تیاری نہ کر پاؤ گے۔ صِرف وہ ہی تیار ہوں گے جو جاگ رہے ہیں۔

 

عبرانیوں 9 باب 28 آئت :

اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بہُت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لِئے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نِجات کے لِئے اُن کو دِکھائی دے گا جو اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔

 

کُچھ کہتے ہیں ہمیں تیاری کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ شیطان کی سازِش ہے۔ وہ عیار ہے اور دھوکے سے بھرا ہُوا۔ وہ میرے تمام بچوں کو میری تنگ راہ سے گُمراہ کرنا چاہتا یے۔ تُمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہئیے۔ ضرور ہے کہ تُم ہر دم تیار رہو کیونکہ تُم اُس گھڑی کو نہیں جانتے جب میں آ موجود ہوں گا۔ میں رات کو چور کی مانند آؤں گا۔ کیا میرا کلام بھی یہ نہیں کہتا؟ میرا کلام اِس بارے میں صاف صاف بتاتا ہے۔ بہت سے ایسے جو تیار نہ ہوں گے، پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے اور موقع پر پکڑے جائیں گے کیونکہ وہ خُود کو بیدار اور تیار نہ رکھ پائے۔

اِس گروہ میں شامِل نہ ہونا جِنھوں نے میری آگاہیوں کو رّد کر کے تیاری کرنے سے اِنکار کِیا۔ یہ گروہ یہ جان کے افسردہ ہو گا کہ وہ پیچھے چھوڑ دئیے گئے تا کہ وہ بدترین حالات اور زمینی آفات کا سامنا کریں۔

 

2 تیمتھیئس 4 باب 8 آئت :

آیندہ کے لِئے میرے واسطے راستبازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہِیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظُہُور کے آرزو مند ہوں۔

 

میرے بچو! جتی' کہ تُم اپنے مِنسٹری کے کام کو اپنی نجات کی راہ میں لے آتے ہو۔ بہت سی کلیسیائیں اور بہت سے مذہبی لیڈر بھی پیچھے چھوڑ دئیے جائیں گے۔ اِس جال میں مت پھنس جانا۔ بیدار رہو۔ تیار رہو۔

اپنے گھرانے کو تباہ مت ہونے دینا۔ اپنے گھر کو ٹوٹنے مت دینا۔ جب چور آئے گا کہ کوئی سوچتا بھی نہ ہو گا اور وہ چوکیدار جو تیار نہیں ہے پکڑ لِیا جائے گا۔ تیاری کرو اور خُود کو محفوظ رکھو۔ کیونکہ تُم اُس گھڑی کو نہیں جانتے کہ کب میں اپنی دُلہن کو لینے آ جاؤں گا۔

 

متی 24 باب 42 تا 44 آیات :

42 پَس جاگتے رہو کِیُونکہ تُم نہِیں جانتے کہ تُمہارا خُداوند کِس دِن آئے گا۔

43 لیکِن یہ جان رکھّو کہ اگر گھر کے مالِک کو معلُوم ہوتا کہ چور رات کو کون سے پہر آئے گا تو جاگتا رہتا اور اپنے گھر میں نقب نہ لگانے دیتا۔

44 اِس لِئے تُم بھی تیّاررہو کِیُونکہ جِس گھڑی تُم کو گُمان بھی نہ ہوگا اِبنِ آدم آجائے گا۔

 

میں ایک مرتبہ آ کے اپنی دُلہن اور اپنی کلیسیا کو لے جاؤں گا تو میں دوبارہ پھِر نہ آؤں گا۔ دروازہ بند کر دِیا جائے گا اور کوئی آدمی اِسے کھول نہ پائے گا۔

 

لوقا 13 باب 24 اور 25 آئت :

24 اُس نے اُن سے کہا جانفشانی کرو کہ تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہُتیرے داخِل ہونے کی کوشِش کریں گے اور نہ ہوسکیں گے۔

25 جب گھر کا مالِک اُٹھ کر دروازہ بند کر چُکا ہو اور تُم باہِر کھڑے دروازہ کھٹکھٹا کر یہ کہنا شُرُوع کرو کہ اَے خُداوند! ہمارے لِئے کھول دے اور وہ جواب دے کہ مَیں تُم کو نہِیں جانتا کہ کہاں کے ہو۔

 

میری آمد تہہ ہے اور جلد ہے۔ میں اِس کے وقوع پذیر ہونے میں کِسی کی خاطر بھی تاخِیر نہیں کروں گا۔ میری آمد تہہ ہے اور آ رہی ہے۔ کل یا تو کُچھ عرصہ بعد. ایسی ہی ہے میری آمد۔ فیصلہ کرنے میں اور میری آمد کے لئیے خُود کو تیار کرنے میں  دیر مت کرو۔ تُم دیر کرو گے اور مُجھے کھو دو گے۔

 

یہ آوارہ گردی اور دُنیاوی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔

بچو! میرے حق میں فیصلہ کرنے میں دیر مت کرو میں اپنی نیم گرم کلیسیا کا ہمیشہ اِنتظار نہیں کروں گا۔

ان اِلفاط کو سنجیدگی سے لو۔ میں ہمیشہ ایسی کلیسیا کے اِنتظار میں نہیں بیٹھا رہوں گا جِس نے بارہا میری آگاہیاں رّد کی۔

میرے منصوبے الہی ہیں۔ میں صِرف ان کو

1 ... 6 7 8 9 10 11 12 13 14 ... 20
Go to page:

Free e-book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment