bookssland.com » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis



1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 20
Go to page:
بچے محفوظ ہو جائیں۔ اِس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں اور نہ ہی قبولیت ہو گی جب تک دُلہن اپنے آپ کو میرے حوالہ نہ کرے۔ اور پِھر میں اپنے روح میں سے اُس پر اُنڈیلو‌ں گا اور اُس کو دھو کر صاف کروں گا اور اپنے لہُو سے اُس کے دِل کو پاک کروں گا اور اپنے کلام سے اُس کو درست کروں گا۔ اور یہ سب تُمہاری روح کے لئیے کرنا ضرور ہے تاکہ تُم پاک صاف ہو اور تُم پر کوئی جھرّی نہ ہو اور تُم پاک شفاف اور خوبصورت دِکھو۔ اگر تُم میرے اِن اِلفاظ پر شک کرو گے تو تُم میری دُلہن نہیں۔

 

اِفسیوں 5 باب 25 تا 27 آیات :

25 اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے محبّت رکھّو جَیسے مسِیح نے بھی کلِیسیا سے محبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔

26 تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔

27 اور ایک اَیسی جلال والی کلِیسیا بنا کر اپنے پاس حاضِر کرے جِس کے بَدَن میں داغ یا جھُرّی یا کوئی اَور اَیسی چِیز نہ ہو بلکہ پاک اور بے عَیب ہو۔

 

روح سے بھرنے کے لئیے دُعا کرو، اپنی زِندگی مُجھے دو، اپنے گُناہوں سے توبہ کرو، اور اپنے گُناہوں سے معافی کے لئیے روزہ رکھو۔ میں تُمہیں پاک صاف کروں گا اور پِھر میں تُمہارا خُدا ہوں گا اور تُمہیں اپنی مرضی پر چلاؤں گا  اور ہمیشہ کی سچائی بتاؤں گا۔ تُمہاری مرضی تُمہیں تباہی کی طرف لے کر جاتی یے ۔ میرا کلام بتاتا ہے کہ کشادہ راستہ پر مت چلو۔ میری مرضی پر چلو وہ راستہ تنگ ہے لیکن محفوظ ہے۔ میں تُمہیں اِس پر لے کر جاؤں گا۔

 

متی 7 باب 13 اور 14 آئت :

13 تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہُت ہیں۔

14 کِیُونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔

 

میرا کلام تُمہیں نور میں چلنا سِکھائے گا۔ باقی تمام راہ تُمہیں تباہی کی طرف لے کر جاتے ہیں۔ میرے نور میں اور میری مرضی پر چلو۔ اپنی زِندگی مُجھے دو۔ میں تُمہیں تُمہارے ماضی کے گُناہوں سے خلاصی دوں گا، میں تُمہیں آزادی دوں گا۔

 

119 زبور 105 آئت :

تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراغ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔

 

نہیں پرواہ کے گُناہ کی زنجیروں نے تُمہیں باندھ رکھا تھا میں تُمہیں آزاد کروں گا۔ لیکن تُمہیں پہلے توبہ کرنی ہے اور اپنے گُناہوں کا اِقرار کرنا ہے۔ میں تُمہیں معاف کر کے اُس گُناہ کی زِندگی سے خلاصی دُوں گا۔ نہیں پرواہ کہ تُم کِس قید میں تھے میں تُمہیں آزاد کرواؤں گا۔ میرے لئیے کُچھ بھی ناممکن نہیں۔

 

لوقا 1 باب 37 آئت :

کِیُونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہوگا۔

 

آؤ میں تُمہیں دُکھ سے آزاد کروں، تُمہارا بوجھ لے لوں اور اپنے جلال کے لئیے تیار کروں۔ یہ سب تُمہارا ہے۔ پس توبہ کرو۔ جب تُم میرے سامنے جُھکو گے تو میں تُمہارے دِل کی مُرادیں پوری کروں گا۔ میں تُم کو اِطمینان دوں گا اور تُم کو سب سمجھ آئے گی۔ میں تُم کو حِکمت دوں گا اور باپ کی داہنی طرف بِٹھاؤں گا۔

 

فِلپیوں 4 باب 7 آئت :

تو خُدا کا اِطمینان جو سَمَجھ سے بِالکُل باہِر ہے تُمہارے دِلوں اور خیالوں کو مسِیح یِسُوع میں محفُوظ رکھّے گا۔

 

خُدا کا پیار خریدا نہیں جا سکتا۔ یہ مُفت ہے اور مُفت مِلتا ہے۔ یہ پیشکش بہت کم وقت کے لئیے ہے۔ میں جلد آنے والا ہوں۔ دیر مت کرو۔ اب وقت ہے کہ تُم میرے لہُو سے دُھلو اور تیار رہو۔

 

1 یوحنا 1 باب 7 آئت :

لیکِن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بَیٹے یِسُوع کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک کرتا ہے۔

 

آؤ شروع کریں۔ آج میں اِن سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ یہ پیچھے نہ رہ جائیں۔ جب کلیسیا اُٹھا لی جائے گی تو دُنیا پِھر ویسی نہ رہے گی۔ ہر طرف تباہی ہو گی۔ تب میری نیم گرم ایمان والوں کی کلیسیا کے اندر خوف بڑھ جائے گا۔ پِھر وہ جانیں گے کہ اُنھوں نے کیا کِیا۔ بڑا خوف اُن کے اندر بڑھ جائے گا۔ ہر طرف بڑا اِنقلاب آئے گا۔ دُنیا ویسی نہ رہے گی۔ زمین کی دِلکشی کا منظر بھی ویسا نہ رہے گا۔ ہر طرف دہشت ہو گی۔ کیونکہ نیم گرم مسیحی جانتے ہوں گے کہ اب کیا ہو گا. پِھر وہ ڈریں گے اور اُن کے دِل ڈر کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔ ہر طرف آگ اور تباہی ہو گی۔ لوگ تحفظ محسوس نہ کریں گے۔ کیونکہ لوگوں کے دِل خُدا سے دُور ہوں گے اور ڈر محسوس کریں گے اور وہ اِس بات کے لئیے پریشان ہوں گے کہ وہ قید میں ہیں۔ بہت سی قوتیں لوگوں کو پکڑنے کے لئیے ہوں گی لیکن مدد کے لئیے کوئی نہیں ہو گا۔ بہت سے دُنیا میں ہونے والے حادثوں سے مارے جائیں گے۔

 

1 تھسلنیکیوں 5 باب 3 آئت :

جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سَلامتی اور امن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہان ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔

 

ہر طرف گھبراہٹ ہو گی اوراِس بے چینی سے نجات کِسی کو نہ مِلے گی۔ ہر طرف بھوک ہو گی۔ ہر طرف مایوسی ہو گی۔ یہ تب تک ہو گا جب تک مُخالفِ مسیح نہ آئے اور پِھر وہ آئے گا اور دُنیا اپنے قبضہ میں کر لے گا پہلے وہ لوگوں کو اپنے قبضہ میں کرے گا اور جیسا وہ چاہے گا سب کُچھ ویسا کرے گا۔ لیکن کُچھ ہی عرصے میں موت کا راج ہو گا۔ جو اِس کی باتوں کو ماننے سے اِنکار کریں گے وہ مارے جائیں گے۔ اِس کے نظام کو نا مننے والوں کے لئیے بہت سی آزامائشیں اور تکلیفیں ہوں گی۔ وہ شیطان ہوگا اور تمام دُنیا پر ظلم و سِتم کرے گا۔ یہ اِنسانیت کے لئیے سب سے بھیانک دِن ہو گا۔ بہت سارے مُشکلوں سے بچنے کے لئیے خودکُشی کر لیں گے۔ یہ اصل حل نہیں ہو گا۔ لیکن میں کُچھ نہیں کروں گا۔ مُخالفِ مسیح اُن پر اپنی مُہر لگائے گا تاکہ اُن پر کنٹرول کر سکے۔ اور جو اُس مُہر کو قبول نہ کریں گے وہ اُن کو مارے گا۔ اِس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہوگا۔

 

مُکاشفہ 13 باب 16 اور 17 آیات :

16 اور اُس نے سب چھوٹے بڑوں دَولتمندوں اور غرِیبوں۔ آزادوں اور غُلاموں کے دہنے ہاتھ یا اُن کے ماتھے پر ایک ایک چھاپ کرا دِیا۔

17 تاکہ اُس کے سِوا جِس پر نِشان یعنی اُس حَیوان کا نام یا اُس کے نام کا عدد ہو اَور کوئی خرِید و فروخت نہ کرسکے۔

 

بہت سے پِھر میری بادشاہی میں نہ داخل ہونے کا انجام جانیں گے۔ اِن کو قیمت چُکانی ہو گی۔ پِھر بہت سے مُخالفِ مسیح کو قبول نہ کریں گے اور اپنے ایمان میں مر جائیں گے۔ اِن کی تعداد بہت ہو گی۔ کوئی پرواہ نہیں کہ مُخالفِ مسیح کے ہاتھوں کِتنے مریں۔  بادشاہی اور لوگوں کے دِلوں پر راج کرنا ہی اِس کی ہوّس ہو گی۔ اِس کو کِسی کی پرواہ نہ ہو گی کہ کِتنے لوگ مر گئے ہیں۔ یہ اُن کے لئیے بھیانک دِن ہو گا جو میرے نام کا اِقرار کریں گے۔ میرے نام کی وجہ سے بہتوں کو موت مِلے گی۔ میرا نام مُخالفِ مسیح کے کام میں رُکاوٹ ہوگا۔ سوچو کہ جو بھی میرا نام لے گا اور میرے نام کو دوسروں تک پہنچائے گا وہ اُس کو مارے گا۔ کِتنا بُرا وقت آنے والا ہے۔ یہ دُنیا پر بہت ہی بُرے وقت کی نِشانی ہو گی۔ ہر طرف تاریکی کا راج ہو گا اور پِھر بہت سی نیم گرم کلیسیائیں میری طرف رُخ کریں گی۔ لوگ مُجھے ڈُھونڈیں گے۔ میں بیشک وہاں ہوں گا لیکن اُنھیں ابھی اور تکلیف برداشت کرنی ہو گی۔ خاندان الگ ہو جائیں گے۔ محبت اُٹھا لی جائے گی۔ یہ اِس لئیے ہو گا کہ میرے بچے جِنھوں نے اپنے دِل سخت کر لئیے تھے اور میرے کلام پر عمل نہیں کِیا لیکن جب آزارسانیاں شروع ہوں گی تب اُنھیں سمجھ آئے گا۔ میرے بچے دِل سے میرے طالب ہوں گے، میرا چہرا دیکھیں گے۔ مُجھے جاننا چاہیں گے۔ پِھر میں اُنھیں اُس وقت کے بارے میں بتاؤں گا جو دُنیا میں آنے والا ہے، کہ دُلہن کو کیسے تیار ہونا ہے۔ میرے بچو! میرے پاس آؤ میں تُمہیں اِس سب سے بچانا چاہتا ہوں۔ میں ہی سب سے بڑا مُحافظ ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں تُمہیں بچاؤں۔ میں نہیں چاہتا کہ تُم پیچھے رہ جاؤ۔ ایک کمرے میں جاؤ اور گُھٹنوں کے بل ہو کر دُعا کرو اور مُجھ سے اپنے گُناہوں کی معافی مانگو۔ یہ مت کہو کہ کوئی راستہ نہیں۔ میں تُمہیں یہ وقت آنے سے پہلے بچانا چاہتا ہوں۔ میرے بچو! تُم سوچتے ہو کہ ابھی بہت سے سال باقی ہیں۔ تُم یہ نہیں جانتے کہ اِس دُنیا کی وجہ سے میری برداشت ختم ہو رہی ہے۔ میرے بچے اِس دُنیا میں پھنسے ہوئے

ہیں۔ دُنیا میں اِس سچائی سے بہت دور ہیں جو میں خُدا بتانا جاہتا ہوں۔ حتی کہ اُن کے چرچ مُجھ سے بہت دُور ہیں۔ میری سچائی سے، میرے کلام سے۔ اُن کے رہنما اِس دُنیا کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور کلیسیا کو بھی مصروف کر رکھا ہے۔ اُن کے اندر میرے سچے پیار کی کمی ہے۔ وہ دولت، عزت اور شہرت کو ڈُھونڈتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ میں اُن کو برکت دوں گا۔ وہ سوچتے ییں کہ کلیسیا کی زیادہ تعداد مُجھے خوش کرے گی۔ میں تب خوش ہوں گا جب میرے رہنما کلیسیا کو مُجھ سے پیار کرنا سکھائیں گے اور مُجھے ہر ایک کام میں اول درجہ دیں گے۔ بہت کم میری مُنادی کرتے ہیں۔ بہتیرے پیسوں کی تعلیم دیتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ صرف پیسہ ہی انھیں خوش کرے گا۔ لیکن میری بادشاہی امیروں کے لئیے نہیں۔

 

لوقا 16 باب 13 آئت :

کوئی نَوکر دو مالِکوں کو خِدمت نہِیں کر سکتا کِیُونکہ یا تو ایک سے عَداوَت رکھّے گا اور دُوسرے سے محبّت یا ایک سے مِلا رہے گا اور دُوسرے کو ناچِیز جانے گا۔ تُم خُدا اور دَولت دونوں کی خِدمت نہِیں کرسکتے۔

 

میرے رہنماؤں کو چاہئیے کہ کلیسیا کو بیدار کریں۔ اِنھیں بتائیں کہ کُچھ ہی وقت باقی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ میرا کلام سچائی بیان کرتا ہے۔ سو کلیسیا کو بتاؤ کہ میرا کلام کیا کہتا ہے۔ لوگوں کو سہی راستہ بتاؤ۔ لوگوں کو کلام کی سچائی بتاؤ۔

 

ہوسیع 4 باب 6 آئت :

میرے لوگ عدم معرفت سے ہلاک ہُوئے ۔ چونکہ تو نے معرفت کو رد کُروں گا تاکہ تو میرے حُضور کاہن نہ ہو اور چونکہ تو اپنے خُدا کی شریعت کو بھُول گیا ہے اس لئے میں بھی تیری اُولاد کُو بھول جاوں گا۔

 

خداوند آپ سب کو اِس کلام کے وسیلہ سے نجات اور سچائی دے۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=5YPUcRz5t_M

 

باب 9

کھوئی ہوئی کلیسیا

 

آؤ شروع کریں۔ یہ الفاظ میں اپنی کھوئی ہوئی کلیسیا کے لئے کہنا چاہوں گا۔ جو سمجھتے ہیں کہ وہ میرے ساتھ ہیں جب کہ حقیقت میں وہ مُجھ سے دُور ہیں۔ میں تُمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ بہت سی کلیسیائیں سمجھتی ہیں کہ وہ میری مُکمل اور سچی مُنادی کر رہی ہیں۔ لیکن سچ تو کُچھ اور ہے۔ سچائی تو اُن سے بہت دُور جا چُکی ہے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ آدھا سچ تو اُن کے پاس ہے لیکن مُکمل سچ یہ نہیں۔ وہ میری پوری گواہی نہیں جاننا چاہتے۔ وہ صرف وہ سُننا چاہتے ہیں جو اُن کی آنکھوں اور کانوں کو بھلا لگتا ہے۔ اور پِھر وہ دُنیاوی زِندگی گُزارتے ہیں۔ بہت جلد وہ وقت آتا ہے کہ میں آ کر اپنی دُلہن کو اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔ اور میں نیم گرم کلیسیاؤں کو یہیں چھوڑ جاؤں گا۔ وہ پیچھے رہ جائیں گی اور پِھر اُنھیں پتا چلے گا کہ اُن کے کچے اور کم ایمان نے آُن کے ساتھ کیا کِیا۔

 

مُکاشفہ 3 باب 15 اور 16 آیات :

15 مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہُوں کہ نہ تُو سرد ہے نہ گرم۔ کاش کہ تُو سرد یا گرم ہوتا۔

16 پَس چُونکہ تُو

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 20
Go to page:

Free e-book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment