Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
38 اور جو کوئی اپنی صلیب نہ اُٹھائے اور میرے پِیچھے نہ چلے وہ میرے لائِق نہِیں۔
39 جو کوئی اپنے جان بَچاتا ہے اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوتا ہے اُسے بَچائے گا۔
بچو! اگر تُم مُجھے اولین درجہ نہیں دیتے تو تُم اُس چیز کو بھی کھو دو گے جِسے تُم مُجھ سے زیادہ چاہتے ہو اور مُجھے بھی کھو دو گے۔
یہ سنجیدہ کلام ہے میرے بچو اور تُمہیں اس سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم اس کلام کو سنو اور دیکھو کہ مُجھے تُم نے کیا درجہ دیا ہے؟ کیا پہلا؟ یا آخری؟
میرے بچو! تُمہیں جائزہ لینا ہوگا کہ تُم مُجھے کس جگہ پر رکھتے ہو۔ میری آمد کا وقت نزدیک ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ تُم پیچھے رہ جاؤ اور بدترین انجام دیکھو۔
میری محبت لازوال ہے۔ ہمیشہ کے لئیے میری محبت سے لُطف اٹھانے کے موقع کو مت ٹُھکراؤ۔
میں تُمہارا شاہی دُلہا یسوع(YAHUSHUA) ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=40MPUc2jTD4
باب 30
میری دُلہن ہر لحاظ سے دِلکش و حسیِن ہے
میری بیٹی! شروع کر۔ میرے بچو! یہ میں ہوں۔ تُمہارا خُدا۔ میں اپنے اور تُمہارے باپ کے نام پر تُمہیں سلامتی دیتا ہوں۔
میرے بچو! وہ گھڑی نزدیک ہے کہ جب میں اپنی دُلہن کو از سرِ نو بحال کروں گا۔ وہ ہر لحاظ سے دِلکش و حسیِن ہے۔ میں اُسے اپنانے میں خوش ہوں۔ وہ مُجھے بہت عزیز ہے۔
میں اُسے اپنی مُنتظر بانہوں میں جلد سمیٹ لوں گا۔ اور وہ ہمیشہ کے لئیے میری ہو جائے گی۔
ہم دونوں مہکتے پھولوں کی مانند ہوں گے۔ ہماری محبت کا اختتام نہ ہو گا۔ ہماری محبت لازوال اور ابدی ہو گی۔ میں اُسے جو خوشی اور تسلی دوں گا وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔ یہ میری پیاری دُلہن ہے۔ یہ تابعدار ہے اور میرے حُکموں پر چلتی ہے۔ یہ میری پیروی کرتی ہے اِسی لئیے میں اِس کو چاہتا ہوں۔ یہ میرے تنگ راستوں پر چلتی یے۔ یہ میری راہ تکتی ہے۔ اِس کا یہ انداز میرے دِل کو بھا گیا ہے۔
یہ زمین پر موجود آخری روشنی ہے۔ یہ دُنیا کو میرے راستے بتاتی ہے۔ دُنیا اِس میں مُجھے دیکھتی ہے۔ یہ دُنیا کو میرا عکس مُنعکس کر کے دِکھاتی یے۔ اِس کا انداز عاجزانہ ہے اور اور اِس کا ایمان بچوں کی مانند پُختہ ہے۔ یہی میرے مُقدسین کی خصوصیات ہیں۔
وہ وقت آتا ہے کی میں اِسے زمین پر سے اُٹھا لوں۔ میں اِسے اپنے پاس لے آنے کو ہوں۔ میں اِسے محفوظ کر لوں گا۔ جلد ہی یہ میرے ساتھ محفوظ مقام پر ہو گی جہاں میں اِسے آنے والی آفت سے محفوظ رکھ سکوں گا۔ یہ وقت جلد آتا ہے۔ شک مت کرو۔
متی 18 باب 3 آئے :
اور کہا مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ اگر تُم توبہ نہ کرو اور بچّوں کے مانِند نہ بنو تو آسمان کی بادشاہی میں ہرگِز داخِل نہ ہوگے۔
میں چاہتا ہوں تُم بھی خود کو تیار کرو کیونکہ میری دُلہن تو تیار ہے۔ اُس نے خود کو میرے خون میں بھگو کے تیار کیا ہے۔ اُس نے خود کو پاک اور صاف کیا ہے اور اب وہ بالکل بے داغ اور بے عیب ہے۔ یہ میرے ساتھ میرے گھر میں آنے کو تیار ہے تاکہ میرے ساتھ شِرکت کرے اور میری حضوری میں رہے۔
اِفسیوں 5 باب 25 تا 27 آیات :
25 اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے محبّت رکھّو جَیسے مسِیح نے بھی کلِیسیا سے محبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔
26 تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔
27 اور ایک اَیسی جلال والی کلِیسیا بنا کر اپنے پاس حاضِر کرے جِس کے بَدَن میں داغ یا جھُرّی یا کوئی اَور اَیسی چِیز نہ ہو بلکہ پاک اور بے عَیب ہو۔
میں آسمان میں اِس کے اِستقبال کے لئیے تیار ہوں کہ یہ میری طرف آئے۔ یہ ایک بھید ہے۔ ایک بہت بڑا بھید۔ جیسا کے یہ پاک صاف ہو کے قاملیت اِختیار کرے گی تو یہ ایک نئے جلالی بدن میں میری صورت اِختیار کرے گی۔
اُس کا بدن تبدیل ہو جائے گا۔ بے داغ، لا فانی، ابدی نور، میری روشنی۔ یہ آسمانوں میں چمکے گی۔ یہ شاندار اور پُر نور ہوگی کیونکہ یہ میری صِفّات اپنا لے گی۔ یہ جِسم کبھی موت کو نہیں دیکھے گا، کبھی فنا نہیں ہو گا۔ یہ ابدی حیات کا چشمہ بن کے پُھوٹے گا۔ یہ لا محدود ہو گا۔ میرے بچے اپنے نئے بدن سے پُر مُسرت ہوں گے۔ وہ پھِر رنج سے آشنا نہ ہوں گے۔ یہ بدن حالات کے مُطابق ڈھل جائیں گے۔ یہ آسمان میں بآسانی جُھولتے پِھریں گے۔
یہ بدن چلیں گے، اُڑیں گے۔ یہ وہ سب کُچھ کر سکیں گے جو ایک اِنسانی بدن کر سکتا ہے، بلکہ اُس سے بھی زیادہ۔ یہ نورانی بدن ہوں گے۔ یہ بدن کبھی تکلیف نہ اُٹھائیں گے جیسے اِنسانی جسم اُٹھاتے ہیں۔ ایسا کوئی کام نہیں جو یہ بدن نہ کر سکے۔ اِنسانی جِسم کے بر عکس یہ جِسم لامحدود خصوصیات کا حامل ہوگا۔ میرے بچے کھانا کھائیں گے اور سّیر ہوں گے جیسے وہ ابھی ہوتے ہیں۔ اِس نئے جلالی بدن کو حاصل کرنے والوں کو یہ سب خوبیاں حیران کر دیں گی۔ سب کُچھ پلک جھپکتے بدل جائے گا۔
میرے بچے ایک لمحے میں بدل دئیے جائیں گے۔ یہ سب کُچھ بہت تیزی سے ہو گا۔ وہ سب حیرت میں مُبتلا ہو جائیں گے۔ بچو یہ لازوال تبّدل ہوگا۔ جو کُچھ میں نے اپنے برگزیدوں کے لئیے تیار کیا ہوا ہے وہ کِسی آنکھ نے اب تک نہ دیکھا ہوگا نا کِسی کان نے اب تک سُنا ہوگا ۔ اُن کے لئیے جو مُجھ پر ایمان لاتے ہیں۔
1 کرنتھیوں 15 باب 51 تا 54 آیات :
51 دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہِیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔
52 اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں۔ پِچھلا نرسِنگا پھُونکتے ہی ہوگا کِیُونکہ نرسِنگا پھُونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
53 کِیُونکہ ضرُور ہے کہ یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہنے۔
54 اور جب یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہن چُکے گا اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہن چُکے گا تو وہ قَول پُورا ہوگا جو لِکھا ہے کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہو گئی۔
میری طرف رجوع کرو اور میرا سامنا کرو۔ میں اپنی دُلہن کو اپنے پاس اُٹھانے کو ہوں ۔ تُم یہ عظیم کام اور میرا جلال ہاتھ سے جانے مت دینا۔ یہ جلد ہونے کو ہے۔ بچو تیار رہو۔ تیاری کرو۔ چوکس رہو. مُجھ پر نظر کرو۔ بہت تھوڑے ہیں جو مُجھے دیکھ رہے ہیں۔ وہ دُنیا کی غلاظت سے نِکال لئیے جائیں گے۔
یہ سب کُچھ بہت عام اور درست معلوم ہوتا ہے مگر اِسے گُمراہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دُنیا جھوٹی ہے۔ یہ بُرائی سے بھری ہوئی ہے اور اپنے عقائد مانتی ہے۔ یہ اپنے جھوٹ میں اِس قدر مظبوطی اِختیار کرتی ہے کہ اِسے سچ بنا کے لوگوں کے آگے پیش کرتی ہے۔ اِس کی باتوں میں سچائی نہیں ہے۔ جو کُچھ یہ ایمان رکھتی ہے کہ یہ سب ٹھیک ہے مگر یہ سب غلط ہے۔ جلد ہی اِس کو یہ سب سمجھ آ جائے گا۔
خود کو تیار کرو۔ میں اور اِنتظار نہیں کروں گا ۔ میری آمد قریب بلکہ دروازہ پر ہے۔
میں دروازہ پر کھڑا ہو کے دستک دے رہا ہوں۔ مُجھے اپنے دِل میں داخل ہونے دو۔ وقت گُزر رہا ہے۔ ہاتھ سے ریت نِکل رہی ہے۔
1 تھسلنیکیوں 5 باب 23 آئت :
خُدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو بالکُل پاک کرے اور تُمہاری رُوح اور جان اور بَدَن ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے تک پُورے پُورے اور بے عَیب محفُوظ رہیں۔
نہیں میرے بچو! تُمہیں اب فیصلہ کرنا ہوگا۔ کیا تُم اِس گُنہگار دُنیا کا ساتھ دو گے یا میرے ساتھ آؤ گے۔ یہ اِنتخاب تُم ہی کر سکتے ہو میں نہیں۔ میں بس تنبیع کر سکتا ہوں کہ میرے ساتھ آؤ۔
میں چاہتا ہوں کہ تُم ہمیشہ کے لئیے میرے پہلو میں کھڑے ہو جاؤ۔ میرے الہی مقامات میں۔ پر یہ تُمہارا اِنتخاب ہے۔ خود کو میرے حوالے کرو یا میری نظر سے دُور ہو جاؤ۔ میں تُمہارے فیصلے کا اِنتظار کروں گا۔ میری محبت صابر ہے۔ مگر میں اپنی دُلہن کو لینے جلد آنے کو ہوں۔ یہ کلام بر حق ہے۔ میں خُدا ہوں جو جھوٹ نہیں بولتا۔ میرے پاس آؤ اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
میں جو ہوں سو ہوں. (YAHUSHUA)
https://www.youtube.com/watch?v=IiD7910CXiw
باب 31
بہت چند ہیں جو میری طرف لوٹ کے آئیں گے اور
میری پرستش کریں گے
پھِر سے شروع کرتے ہیں۔ (28 فروری 2012) میرے بچو! جِن سے میں محبت کرتا ہوں۔ میرے لوٹ کے آنے کا وقت آپہنچا ہے۔ تمہیں تیاری کی ضرورت ہے۔ تُمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہئیے۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم اپنے آپ کو میرے لہُو میں ڈھانپ لو۔ دُنیا ختم ہونے کو ہے۔ یہ اپنے اِختتام پر پہنچ چُکی ہے۔ اِس کی موجدہ حالت بِگڑ جائے گی۔ یہ دِن بہ دِن سڑتی جا رہی ہے۔ اِس نے شیطانی روّشوں کو اِختیار کر لیا ہے۔ اِس نے اپنے خُدا سے منہ پھیر لِیا ہے۔چند ہیں جو میری اُمید پر پورا اُتر پائیں گے۔ بہت تھوڑے ہیں جو خود کو میرے قدموں میں ڈال دیں گے اور توبہ کر کے میری پرستش کریں گے۔ بہت تھوڑے ہیں جو میرے پیرو بنیں گے اور میرے بتائے ہوئے رستے پر چلنے کو آمادہ ہوں گے۔
مرقس 8 باب 34 آئت :
پھِر اُس نے بِھیڑ کو اپنے شاگِردوں سمیت پاس بُلاکر اُن سے کہا اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی سے اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہولے۔
بہتیرے ہیں جو دُنیا اور دُنیاوی خواہشوں میں ہی جکڑے جائیں گے۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ یہ دُنیا میری مُخالف ہے۔ میں اِس دُنیا کو مزید برداشت نہیں کروں گا۔ میں اِسکو من مانی نہیں کرنے دوں گا۔ جلد ہی میں اپنی دُلہن کو اُٹھا لوں گا اور اپنے بچوں کو محفوظ کر لوں گا۔ یہ خوبصورت ہے۔ اور میں اُس گھر میں جو میں نے اِس کے لئیے تیار کِیا ہے اِس کے اِستقبال کے لئیے تیار ہوں۔ یہ جلد ہونے کو ہے۔ میرے بچو! تُمہیں محتاط رہنا چاہئیے۔ تُمہیں جاگتے رہنا چاہئیے۔
بہتیرے ہیں جو سو رہے ہیں۔ وہ اِطمینان سے سو رہے ہیں۔ وہ مُجھ سے دُور ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ دُشمن کے ہاتھوں میں جا رہے ہیں۔ یہ جلد ہی ایسے جکڑے جائیں گے جیسے پرندہ شکاری کے چنگُل میں۔
124 زبور آئت 7 :
ہماری جان چڑیا کی مانند چڑیماروں کے جال سے بچ نکلی۔ جال تو ٹوٹ گیا اور ہم بچ نکلے۔
اِس حقیقت سے واقف ہو جاؤ۔ میرے بچو! جاگو اور دُعا کرو۔ میں آ رہا ہوں۔ جاگو کہ یہ نوبت نہ آئے کہ تُم پکڑ لئیے جاؤ اور پھینک دئیے جاؤ۔ میری واپسی کا وقت آ گیا ہے اور بہتیرے سوئے ہوئے ہیں۔ وہ چین کی نیند سو رہے ہیں۔ یہ بے خبر رہنے کا وقت نہیں ہے۔ تُمہیں جاگنا ہوگا۔ اگر تُم میرے پاس نہ آؤ اور خود کو میرے حوالے نہ کرو تو شیطان تُمہیں پکڑ لے گا اور جہاں چاہے پٹکے گا۔ یہ وقت ہے کہ اپنے خُداوند کے ساتھ سنجیدگی اِختیار کرو۔
میں صابر خُدا ہوں مگر میرا صبر جلد ختم ہونے کو ہے۔ میں اِس فانی دُنیا کو مزید برداشت نہیں کروں گا۔ یہ ختم ہونے کو ہے کیونکہ اِس نے اپنے خُدا کو رد کیا ہے۔ دُنیا کے ہر کونے میں سے لوگوں نے مُجھے ترک کیا ہے۔ یہ یک طرفہ اتراک ہے۔ یہ دُنیا اب بُرائی کو قبول کرے گی۔ یہ مُخالف کو گلے لگائے گی۔ یہ شیطان کے ساتھ ہمبِستر ہو گی۔ یہ بُرائی کرنے کو اُٹھ کھڑی ہوگی۔ یہ شیطانی روّشوں کو اِختیار کرے گی۔ صرف میری دُلہن میری پیرو ہو گی۔ صرف وہ ہی مُجھ پر ایمان لائی ہے۔ اُسی کے ہاتھ بُرائی سے پاک ہیں۔ صرف وہ ہی اِس دُنیا کو ترک کر کے میرے پیچھے ہو لے گی۔ صرف وہ ہی ہے جِس کا جامہ دُنیاوی کاموں سے میلا نہیں ہوا۔
یہ اِس تاریک دُنیا میں میرا نور ہے۔ یہ تاریکی میں چمکتی ہے۔ یہ اِس اندھیری دُنیا میں روشن کِرن کی مانند پُھوٹتی ہے۔ جبکہ یہ دُنیا دِن بہ دِن مزید تاریک ہوتی جا
Comments (0)