Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
متی 6 باب 14 آئت :
اِس لِئے کہ اگر تُم آدمِیوں کے قُصُور مُعاف کرو گے تو تُمہارا آسمانی باپ بھی تُم کو مُعاف کرے گا۔
اپنے آپ کو خالی کرو اور میرے پاس آؤ۔ میں تُمہیں بتاؤں گا کہ ایک دوسرے کے ساتھ کِس طرح پیش آنا ہے۔ میرے بچے گِر جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔ یہ راہ نہیں، یہ میرا راہ نہیں۔ میرا سامنا کرو اور توبہ کرو۔ اور پِھر ایک دوسرے کے پاس جاؤ اور معافی مانگو اور پِھر ایک دوسرے کو معاف کرو اور اُکسایا نہ کرو۔ تُمہاری ناراضگیاں تُمہیں ہمیشہ کی نجات سے خالی نہ کر دیں۔ میرے بچو! میں تُمہیں بتانا چاہتا ہوں۔ جب تُم معاف نہیں کرتے تو میری رفاقت کو روکتے ہو۔
متی 6 باب 15 آئت :
اور اگر تُم آدمِیوں کے قُصُور مُعاف نہ کرو گے تو تُمہارا باپ بھی تُمہارے قُصُور مُعاف نہ کرے گا۔
میں تُمہیں گُناہ سے آزاد کروانا چاہتا ہوں۔ ایسا کوئی گُناہ نہیں جو تُمہیں ہمیشہ کی زِندگی میں آنے سے روکے۔ میرے بچو! میرا پیار عظیم ہے۔ لیکن میں گُناہ کو نہیں دیکھ سکتا۔ سو توبہ کرو۔ ایک دوسرے کو معاف کرو تو میں تُمہارا آسمانی باپ بھی تُمہارے گُناہ معاف کروں گا ۔ بہت کم ہیں جو معافی کے عمل کو جانتے ہیں اور اِس بوجھ سے آزاد ہوتے ہیں۔ میں تُمہارے دُکھ سے واقف ہوں۔ اپنا بوجھ مُجھے دے دو اور آؤ میں تُمہیں شِفا دوں۔ صِرف میں ہی یہ کر سکتا ہوں۔
یوایل 2 باب 25 آئت :
اور اُن برسوں کا حاصل جو تمہارے خلاف بھیجی ہُوئی فوج ملخ نگل گئی اور کھا کر چٹ کر گئی تم کو واپس دُوں گا۔
میرے پاس آؤ اور اپنا بوجھ مُجھے دو۔ میرا کلام پڑھو۔ میں ہی بحالی کا خُدا ہوں۔ میں وہ خُدا ہوں جو بچاتا ہوں اور بحال کرتا ہوں۔ آؤ میں تُمہیں سچی محبت دِکھاؤں۔ میں بہت جلد آنے والا ہوں۔ میرے پاس آؤ۔ میں ہی تُمہارا خُدا (YAHUSHUA) مسیحا ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=xFy4zrTLM5E
باب 25
میں تُمہیں نہیں لے کر جاؤں گا اگر تُم نے گُناہ سے توبہ نہ کی
میرے بچو! میری آمد کا وقت نزدیک ہے۔ یہ اپنے وقت پر ہو گا۔ بہت سمجھتے ہیں کہ میں نہیں آؤں گا۔ بہت سمجھتے ہیں کہ میں اِتنی جلدی نہیں آؤں گا اور بہت سال لگیں گے۔ میرے بچو! میں بہت جلد آ رہا ہوں۔ میری آمد نزدیک یے۔ حتی' کہ دروازے پر ہے۔ بہت سو رہے ہوں گے. جب میں آ جاؤں گا روحانی طور پر وہ سو رہے ہوں گے۔
1 تھسلنیکیوں 5 باب 6 آئت :
پَس اَوروں کی طرح سو نہ رہیں بلکہ جاگتے اور ہوشیار رہیں۔
یہ وقت جلد آئے گا۔ صِرف وہ جو میرا اِنتظار کر رہے ہیں اور تیار ہوں گے وہ میرے ساتھ چلیں گے۔ لیکن جِن کی توجہ میری طرف نہیں وہ سب یہیں رہ جائیں گے۔ وقت بہت نزدیک ہے۔ میرے بچو تُمہیں تیار رہنا یے۔ یہ نہ ہو کہ تُم متوجہ نہ ہو کر پیچھے ہی رہ جاؤ۔ میں کِسی کو بھی پیچھے چھوڑنا نہیں چاہتا۔ لیکن افسوس کہ بہت سے پیچھے رہ جائیں گے۔ بہت دُکھ کی گھڑی ہو گی۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم جاگو۔ حقیقت کو جانو۔ میں آ رہا ہوں بلکہ دروازے پر کھڑا ہوں۔ دُنیا جان جائے گی کیونکہ بہت سی تبدیلیاں آنے والی ہیں۔ اور یہ جگہ پِھر ویسی نہ رہے گی۔ میرے بچو! میری سُنو۔ میں تُمہیں لے کر نہیں جاؤں گا اگر تُم نے توبہ نہ کی ہو گی۔ میرے بچو! میرے پیچھے آؤ۔ توبہ کرو۔ گُناہ چھوڑو۔ سب سے پہلا درجہ مُجھے دو۔
لوقا 13 باب 5 آئت :
مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ نہِیں بلکہ اگر تُم تَوبہ نہ کرو گے تو سب اِسی طرح ہلاک ہوگے۔
میرے ساتھ رِشتہ درست کرو۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم میری بادشاہت میں داخل ہو۔ میں اِس سب سے تُمہیں محفوظ رکھنا چاہتا ہوں جو ہونے والا ہے۔ میں تُمہیں لے کر نہیں جاؤں گا اگر تُم میرے پاس نہیں آؤ گے۔ اور اپنی زِندگی مُجھے نہ دو گے تو تُم میرے نہیں۔ یہ بہت خاص ہے میرے بچو۔ تُمہیں اپنی زِندگی مُجھے دینی ہے۔ میرے پاس آؤ۔ توبہ کرو۔ اپنا بوجھ، اپنی فِکریں مُجھے دو۔ میں تُمہاری زِندگی چاہتا ہوں۔ میں تُمہاری زِندگی کو تبدیل کروں گا۔ تُمہیں ہمیشہ کی خوشی اور اطمینان دوں گا۔ میرے بچو! توبہ کرو، تیار رہو اور میں آ کر تُمہیں لے جاؤں گا۔
لوقا 5 باب 31 آئت :
یِسُوع نے جواب میں اُن سے کہا کہ تندرُستوں کو طبِیب کی ضرُورت نہِیں بلکہ بِیماروں کو۔
دیر مت کرو۔ یہ ایک اہم وقت ہے۔ میں اپنی دُلہن کو لے جانے میں دیر نہیں کروں گا۔
میں اِسے اُن محلوں میں لے جانے کے لئیے تیار ہوں جو میں نے اِس کے واسطے تیار کئیے ہیں۔ وہ جگہ اُسکی پناہ گاہ ہوگی۔
لہذا میرے بچو! تیار رہو۔ میری آمد نزدیک ہے۔ میں ایک باپ ہونے کی حیثیت سے تُمہیں بتا رہا ہوں کیونکہ میں تُمہاری پرواہ کرتا ہوں۔ میں تُمہیں بچانا چایتا ہوں۔ اِس کجروح دُنیا سے چُھڑانا چاہتا ہوں۔ حفاظتی راستہ جلد کھُلنے کو ہے۔اور جلد بند بھی ہو جائے گا۔ مُجھے خود کو بچانے دو۔
میں تُمہارا آسمانی باپ یسوع (YAHUSHUA) ہوں
https://www.youtube.com/watch?v=WM4bscRmefQ
باب 26
اپنا دھیان میری طرف لگاؤ
لوقا 13 باب 24 اور 25 آئت :
24 اُس نے اُن سے کہا جانفشانی کرو کہ تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ بہُتیرے داخِل ہونے کی کوشِش کریں گے اور نہ ہوسکیں گے۔
25 جب گھر کا مالِک اُٹھ کر دروازہ بند کر چُکا ہو اور تُم باہِر کھڑے دروازہ کھٹکھٹا کر یہ کہنا شُرُوع کرو کہ اَے خُداوند! ہمارے لِئے کھول دے اور وہ جواب دے کہ مَیں تُم کو نہِیں جانتا کہ کہاں کے ہو۔
آؤ آج پِھر شروع کریں۔ خُداوند فرماتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ تُم اپنا دھیان میری طرف لگاؤ۔ اپنی آنکھیں میری طرف لگاؤ۔ بھاگنے کا وقت نہیں۔ اور نا ہی اِس دُنیا کی طرف دھیان لگانے کی ضرورت ہے۔ یہ پرکھنے اور دھیان لگانے کا وقت ہے۔ اِس گھڑی کی طرف دھیان لگاؤ جِس مِیں میں آنے والا ہوں۔ ہر روز تُم اُس کے قریب آ رہے ہو۔ میری آگاہیوں کو ہلکا مت لو۔ اور یہ آگاہیاں تمام طرف سے آ رہی ہیں۔ میں ہر طرف سے پیغام بھیج رہا ہوں۔ اور یہ تباہی کی خبروں میں، جنگ کی خبروں میں اور میرے نبیوں کے زریئعے اور اِسی طرح حیرت انگیز نشانیوں کے زرئیعے ظاہر ہو رہی ہیں۔ اگر تُم پیچھے رہ گئے تو معذرت نہیں کر سکتے، کِسی پر اِلزام نہیں لگا سکتے۔ میرا کلام اِن باتوں کے بارے میں بتاتا ہے جو کُچھ اِس دُنیا میں ہونے والا ہے۔ میرے بچو! تُمہیں سب جاننے کے لئیے جاگنا ہے۔ صِرف خالی ایمان کے ساتھ کھڑے مت ہو۔ کیا میں نے تُم کو نہیں بتایا؟ میں نے اپنا کلام بھیجا تاکہ تُم اِس پر عمل کرو۔ اِس پر یقین کرو۔ اور اِس میں تمام آگاہیاں موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ میں تُمہاری مدد نہیں کر سکتا۔ جب تُم میرے کلام پر یقین نہیں رکھتے تو کیسے معذرت کے ساتھ میرے سامنے کھڑے ہو گے۔ میں صِرف تُم کو آگاہ کر سکتا ہوں۔ لیکن اِن پر عمل کرنے کے لئیے تُمہیں مجبور نہیں کر سکتا۔ یہ تُمہاری مرضی ہے۔
2 پطرس 3 باب 3 اور 4 آئت :
3 اور یہ پہلے جان لو کہ اِخیر دِنوں میں اَیسے ہنسی ٹھٹھّا کرنے والے آئیں گے جو اپنی خواہِشوں کے مُوافِق چلیں گے۔
4 اور کہیں گے کہ اُس کے آنے کا وعدہ کہاں گیا؟ کِیُونکہ جب سے باپ دادا سوئے ہیں اُس وقت سے اَب تک سب کُچھ ویسا ہی ہے جَیسا خِلقَت کے شُرُوع سے تھا۔
بہت کم میری راہ کو چُنتے ہیں۔ بہتیرے میرے دُشمن کی مرضی پر چلتے ہیں۔ جو مُجھے بہت دُکھ دیتا ہے۔ میں نے تُمہاری بڑی قیمت ادا کی ہے۔ میرے بچو! جاگو۔ میں نے اپنی جان دی تاکہ تُمہارے لئیے آزادی خرید سکوں۔ میں نے تُمہاری نجات کے لئیے یہ سب کیا۔ میری خوشی اِس میں ہے کہ تُمہیں سکون اور آرام دوں۔
متی 24 باب 37 تا 39 آیات :
37 جَیسا نُوح کے دِنوں میں ہُؤا ویسا ہی اِبنِ آدم کے آنے کے وقت ہوگا۔
38 کِیُونکہ جِس طرح طُوفان سے پہلے کے دِنوں میں لوگ کھاتے پِیتے اور بیاہ شادِی کرتے تھے اُس دِن تک کہ نُوح کَشتی میں داخِل ہُؤا۔
39 اور جب تک طُوفان آ کر اُن سب کو بہا نہ لے گیا اُن کو خَبر نہ ہُوئی اُسی طرح اِبنِ آدم کا آنا ہوگا۔
اور سب تُمہارا ہو گا اگر تُم میری طرف پِھرو گے۔ آؤ میں تُمہیں اپنے روح سے بھروں اور اپنے لہُو سے دھؤں۔
لوقا 17 باب 16 آئت :
اور مُنہ کے بل یِسُوع کے پاؤں پر گِر کر اُس کا شُکر کرنے لگا اور وہ سامری تھا۔
آؤ میں تُمہیں دِکھاؤں اور دُشمن کی راہ سے نجات دِلاؤں. آؤ اور مجھ سے ہم دِل ہو جاؤ۔
یوحنا 15 باب 3 آئت :
اب تُم اُس کلام کے سبب سے جو مَیں نے تُم سے کِیا پاک ہو۔
تمام گناہوں سے دُور ہو۔ اور اپنی زِندگی مُجھے دو۔ اپنا جیون مُجھے دو۔ جب میں نے تُمہیں تخلیق کِیا تو تُمہارے مُستقبل کو بنایا۔ سو میری مرضی پر چلو اور کامِل بنو۔ یہ میری مرضی ہے تُمہاری زِندگی کے لئیے۔ اِطمینان تُمہارے خالِق کی طرف سے ہے۔ بچو! وقت گُزرتا جا رہا ہے۔ ادھر اُدھر بھاگنے میں وقت ضائع مت کرو۔ میں نہیں چاہتا کہ تُم بُرائی کا سامنا کرو۔ مُجھے ڈھونڈو اور سچائی کو جانو۔ تُم سچائی کو جانو گے اور سچائی تُمہیں آزاد کرے گی۔
اعمال 9 باب 17 اور 18 آیات :
17 پَس حننِیاہ جا کر اُس گھر میں داخِل ہُؤا اور اپنے ہاتھ اُس پر رکّھ کر کہا اَے بھائِی ساؤل۔ خُداوند یعنی یِسُوع جو تُجھ پر اُس راہ میں جِس سے تُو آیا ظاہِر ہُؤا تھا اُسی نے مُجھے بھیجا ہے کہ تُو بِینائی پائے اور رُوح اُلقدُس سے بھر جائے۔
18 اور فوراً اُس کی آنکھوں سے چھلکے سے گِرے اور وہ بِینا ہوگیا اور اُٹھ کر بپتِسمہ لِیا۔
میں چاہتا ہوں کہ تُم جاگو۔ یہ میری مرضی ہے۔ ہچکچاؤ نہیں۔ یہ اِلفاظ تُمہارے خالق کی طرف سے ہیں جو تُمہاری فِکر کرتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=vO6oE56K8rc
باب 27
تُمہیں تیار رہنا ہے اگر میرے ساتھ آنا چاہتے ہو
میرے بچو! میں تُمہارا خُداوند ہوں۔ میں تُم سے ہمکلام ہونا چاہتا ہوں کہ میں اپنی دُلہن کو لینے جلد آنے والا ہوں اور اُس کے وسیلہ سے اِس دُنیا میں میرا جلال ظاہر ہوگا۔ میری دُلہن زور آؤر ہے۔ میں نے اُسے حاصِل کرنے کے لئیے اپنی جان دی ہے۔ اور جب میں اُسے لینے آؤں گا تو یہ ایک بڑے جشن کا دِن ہو گا۔ اور یہ دِن جلد آئے گا۔ میں اپنی دُلہن کو زمین کی زنجیروں سے آزاد کرواؤں گا۔
1 کرنتھیوں 15 باب 51 اور 52 آئت :
51 دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہِیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔
52 اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں۔ پِچھلا نرسِنگا پھُونکتے ہی ہوگا کِیُونکہ نرسِنگا پھُونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
میں قادرِ مُطلِق ہوں۔ اور دُنیا میرے ہاتھوں کے بغیر مُحافظت نہیں پاتی۔ بہت سے اِس بات کے گواہ ہوں گے جو پیچھے رہ جائیں گے۔ اور میری حمائیت اُن کے ساتھ ہو گی جو اُٹھا لئیے جائیں گے۔ لیکن تُمہیں تیار رہنا ہے اگر تُم میرے ساتھ جانا چاہتے ہو۔ صِرف وہی جائیں گے جو میرے لہُو سے دُھلے ہیں۔ بہت کم میری راہ پر چل کر میرے ساتھ جائیں گے۔ یہ بہت سنجیدہ ہے۔ میرے بچو! سب پیچھے رہ جائیں گے۔
1 یوحنا 1 باب 7 آئت :
لیکِن اگر ہم نُور میں چلیں جِس طرح کہ وہ نُور میں ہے تو ہماری آپس میں شِراکت ہے اور اُس کے بَیٹے یِسُوع کا خُون ہمیں تمام گُناہوں سے پاک کرتا ہے۔
یہ بات اُن کو دُکھی کرے گی۔ جو پیچھے رہ جائیں گے اُن جیسے مت بنو۔ تُم پریشان مت ہو۔ میں نے تُمہارے لئیے راہ بنائی ہے۔ میں نے راستہ تیار کیا ہے۔ میں نے اپنے لہُو سے راستہ صاف کیا ہے۔ تُمہاری راہ صاف ہے۔ میرے علاوہ اور کوئی راہ نہیں، اور کوئی تُمہیں بچا نہیں سکتا، اور کوئی تُمہیں جواب نہیں دے سکتا۔ میری طرف پِھرو اور مُجھے جواب دو۔ ہِچکچاؤ نہیں۔ جلد کرو۔ میرا آنا جلد ہے۔ مُجھے جانو۔ میں
Comments (0)