Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
مُکاشفہ 18 باب 4 اور 5 آئت :
4 پھِر مَیں نے آسمان میں کِسی اَور کو یہ کہتے سُنا کہ اَے میری اُمّت کے لوگو! اُس میں سے نِکل آؤ تاکہ تُم اُس کے گُناہوں میں شرِیک نہ ہو اور اُس کی آفتوں میں سے کوئی تُم پر نہ آ جائے۔
5 کِیُونکہ اُس کے گُناہ آسمان تک پہُنچ گئے ہیں اور اُس کی بدکارِیاں خُدا کو یاد آ گئی ہیں۔
میرے بچو! سچائی کو جان لو اور میرا کلام پڑھو۔ پڑھو کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ میری بانہوں میں آؤ۔ اِس کے دھوکے میں مت آؤ۔ میں موجود ہوں تُمہیں بچانے کے لئیے، تُمہیں برکت دینے کے لئیے اور اپنی بادشاہت میں داخِل کرنے کے لئیے جہاں ہمیشہ کی زِندگی اور محبت ہوگی۔ میں تُمہیں اپنی شادی کی ضیافت میں دعوت دیتا ہوں۔ ہم اِکٹھے ہوں گے اور اپنے پیار کو بانٹیں گے۔ تُمہیں اپنے مُستقبل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ تُمہیں فِکر نہیں کرنی کہ کیا ہو گا۔ تُمہیں صِرف اپنا آپ مُجھے دینا ہے۔ تُمہاری زِندگی، تُمہارا دِل اور مُستقبل کے خیال میرے سپُرد کرنے ہیں۔ مُجھے خُداوند ماننا ہے۔ میں تُمہیں محفوظ کروں گا۔ بہت کم ہیں جو آ رہے ہیں۔ بہت کم ہیں جو میرے اِس عظیم منصوبے کا حِصہ ہوں گے جب میں اپنے بچوں کو آسمانی بادشاہی میں داخل کروں گا۔ تُم. ایک نیا بدن حاصِل کرو گے۔ اور یہ بدن نور سے بھرا ہو گا۔ میرے آسمانی نور سے۔ اور یہ نورانی تبدیلی جلد ہی ہو گی۔ میرے بچو! میری دُلہن بہت خوبصورت ہو گی۔ اور یہی وقت ہو گا جب میری کلیسیا اپنی جگہ بدلے گی۔ وہ پِھر ویسی نہ رہے گی۔ وہ سب سے الگ ہو گی۔ یہ سب پلک جھپکنے میں ہو گا۔ ایک ہی لمحے میں میری کلیسیا بدل جائے گی۔ اہنے دُلہا کے لئیے تیار ہو گی۔ اپنے آپ کو پاکیزگی میں تبدیل کرے گی۔
1 کرنتھیوں 15 باب 51 تا 54 آئت :
51 دیکھو مَیں تُم سے بھید کی بات کہتا ہُوں۔ ہم سب تو نہِیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔
52 اور یہ ایک دم میں۔ ایک پل میں۔ پِچھلا نرسِنگا پھُونکتے ہی ہوگا کِیُونکہ نرسِنگا پھُونکا جائے گا اور مُردے غَیرفانی حالت میں اُٹھیں گے اور ہم بدل جائیں گے۔
53 کِیُونکہ ضرُور ہے کہ یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہنے اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہنے۔
54 اور جب یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہن چُکے گا اور یہ مرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہن چُکے گا تو وہ قَول پُورا ہوگا جو لِکھا ہے کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہو گئی۔
وہ بہت خوبصورتی سے تیار ہوگی۔ میں اپنی دُلہن کو جانتا ہوں۔ میں جانتا ہوں وہ میرے اِنتظار میں ہے اور میری راہ دیکھ رہی ہے۔ اور پُر اعتماد ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میں لا تبدیل خُدا ہوں۔ یہی ہے جِس کے لئیے میں نے اپنی جان دی۔ یہی ہے جو میرے تحائف لیتی ہے۔ میرا مُفت تحفہ نجات ہے اِس اِنسانیت کے لئیے۔ بہت کم اِس تحفہ کو مانتے ہیں۔ اور یہ مُجھے افسردہ بناتا ہے۔ میرے بچو! میں نے اپنا لہُو بہایا اور تُمہارے لئیے اپنی جان دی۔ بہت کم اِس نجات کو مانگتے ہیں۔ بہت کم اِس نجات کو پاتے ہیں۔ میرے بچو! میں نہیں چاہتا کہ تُم پیچھے رہ جاؤ۔ اپنی بانہیں پھیلا کر میرا انتظار کرو، یہ وقت تیزی سے گُزر رہا ہے۔ بہت جلد تُم پر بڑی آزار سانیاں آئیں گی۔
متی 25 باب 4 آئت :
مگر عقلمندوں نے اپنی مشعلوں کے ساتھ اپنی کُپِّیوں میں تیل بھی لے لِیا۔
آؤ میری روح میں سے لے لو۔ یہی تُمہیں مکمل بنائے گا۔ پِھر میں تُمہیں اپنے لہُو سے دھوؤں گا اور پاک لباس پہناؤں گا۔ اور تُم تمام جُھریوں اور داغ دھبوں سے پاک ہو گے۔
افسیوں 5 باب 25 تا 27 آیات :
25 اَے شَوہرو! اپنی بِیویوں سے محبّت رکھّو جَیسے مسِیح نے بھی کلِیسیا سے محبّت کر کے اپنے آپ کو اُس کے واسطے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔
26 تاکہ اُس کو کلام کے ساتھ پانی سے غُسل دے کر اور صاف کر کے مُقدّس بنائے۔
27 اور ایک اَیسی جلال والی کلِیسیا بنا کر اپنے پاس حاضِر کرے جِس کے بَدَن میں داغ یا جھُرّی یا کوئی اَور اَیسی چِیز نہ ہو بلکہ پاک اور بے عَیب ہو۔
میں تُمہیں اِس جگہ میں لے جانا چاہتا ہوں۔ جہاں آزادی اور ابدی زِندگی ہے۔ میرے پاس آؤ اور خود کو میرے حوالے کرو۔ میں تُمہیں تیار کروں گا۔
اور یہ تُم پر ہے کہ تُم کِس کو چُنتے ہو۔ کیا تُم پیچھے رہ جانا چاہتے ہو یا ہمیشہ کی زِندگی میں داخل ہونا چاہتے ہو؟ میرا پیار تُمہارا اِنتظار کر رہا ہے۔ تُمہارا آسمانی بادشاہ (YAHUSHUA) فرماتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=xqAEAxeVRoQ
23 باب
رات کے پہر میں گھڑی کا بجنا
میرے بچو! میری سُنو۔ بہت ساری باتیں جو میں کہنا چاہتا ہوں۔ وقت گُزرتا جا رہا ہے۔ گھڑی تیزی سے چل رہی ہے اور کِسی بھی وقت وہ بجنے لگے گی۔ اور ایسا لگتا ہے کہ گھڑی پر بس دو ہی منٹ باقی ہیں۔ اِس کا مطلب کہ بس کُچھ ہی وقت باقی ہے۔ اپنے دِلوں کو تیار کرو اور اپنے آپ کو تیار کرو۔ اور وہ گھنٹہ آنے ہی والا ہے جب میں آجاؤں گا۔ اور پِھر اپنی دُلہن کو اِس ظُلم اور عذاب سے بچا لوں گا۔ اور پِھر دُشمن کے جال میں وہ نہ پھسے گی۔ اور میں اُسے تاریکی سے بچا لوں گا۔ اور پِھر اُسے آنے والی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔ میری دُلہن خوبصورت ہے اور میرے لئیے تیار ہے۔ اپنے بادشاہ کے لئیے وہ تیار ہے۔ میری آنکھیں اُس پر لگی ہیں۔ اُسکی خوبصورتی مُجھے متوجہ کرتی یے۔ اور وہ میرے لئیے بالکل تیار ہے۔ اپنے دُلہا کو لینے کے لئیے۔
غزال الغزلات 4 باب 9 آئت :
اَے میری پیاری! میری زوجہ! تونے میرا دِل لُوٹ لیا ۔اپنی ایک نظر سے ۔اپنی گردن کے ایک طوق سے تونے میرا دِل غارت کر لیا ۔
اُنہوں نے اپنے آپ کو میرے لئیے تیار کیا ہے۔ وہ میرے لہُو سے دُھل چُکے ہیں۔ وہ میرے کلام سے پاک کئیے گئے ہیں۔ وہ میرا اِنتظار کر رہے ہیں۔ وہ ہر روز میرا اِنتظار کرتے ہیں۔ اُن کا دھیان مُجھ پر لگا یے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رفاقت رکھتے ہیں۔ میرے لوگوں نے اپنا دِل میری طرف لگایا ہے۔ وہ میرے لئیے بِک چُکے ہیں۔ وہ میری آواز کو پہچانتے ہیں۔ میں بولتا ہوں اور وہ سُنتے ہیں۔ وہ میرے پیچھے بھاگتے ہیں۔
یوحنا 15 باب 19 آئت :
اگر تُم دُنیا کے ہوتے تو دُنیا اپنوں کو عِزیز رکھتی لیکِن چُونکہ تُم دُنیا کے نہِیں بلکہ مَیں نے تُم کو دُنیا میں سے چُن لِیا ہے اِس واسطے دُنیا تُم سے عَداوَت رکھتی ہے۔
وہ میری نظر میں خاص ہیں۔ میں اُنھیں بُلاتا ہوں اور وہ چلے آتے ہیں۔ اُن کی زِندگیوں سے میرا نور اِس دُنیا پر پڑتا ہے اور وہ میری شبیع پر ہیں۔ اور بہت جلد یہ نور اِس دُنیا سے اُٹھا لیا جائے گا اور تاریکی رہ جائے گی۔ سایہ ہٹ جائے گا۔ اور تاریکی دُنیا کو چاروں طرف سے گھیرے گی۔ یہ بے شک تاریکی کا دِن ہوگا۔ لیکن میری دُلہن یہاں نہ ہو گی. بلکہ وہ میرے پیچھے چلے گی۔ وہ میرے ساتھ رہے گی۔ میں اُسے محفوظ رکھوں گا۔ میرے بچو وقت آ پہنچا ہے۔ تُمہیں تیار رہنا ہے۔بہت تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے۔ اِس دُنیا کے پیچھے اپنا وقت ضائع مت کرو۔ میں نے تُمہیں وقت دِیا ہے کہ تیاری کرو۔ اپنے پورے دِل سے مُجھے ڈھونڈو۔ اور اپنے گُناہوں کی معافی مانگو. میں تُم سے سچی توبہ چاہتا ہوں۔ اِنسان کا دِل اُس کو دھوکا دیتا ہے۔ صِرف میں ہی اِنسان کے دِل کو جانتا ہوں۔
یرمیاہ 17 باب 9 آئت :
دل سب چیزوں سے زیادہ حیلہ باز اور لاعلاج ہے۔ اُسکو کون دریافت کرسکتا ہے؟ ۔
میں خُداوند دِلوں اور دماغ کو جانچتا اور آزماتا ہوں۔ تاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کے کاموں کے موافق بدلہ دُوں۔ صِرف میں ہی اپنے لہُو سے تُمہارے تمام گُناہوں کو دھو سکتا ہوں۔ اور میں اپنا لہُو تُمہیں دینا چاہتا ہوں اور تُمہیں دھو کے پاک صاف کرنا چاہتا ہوں۔
اعمال 22 باب 16 آئت :
اب کِیُوں دیر کرتا ہے؟ اُٹھ بپتِسمہ لے اور اُس کا نام لے کر اپنے گُناہوں کو دھو ڈال۔
میرے بچو! میں تُمہارا اِنتظار کر رہا ہوں کہ تُم نہائیت عاجزی سے میرے آگے جُھکو۔ توبہ کرو۔ میرے نور میں چلو۔ میری نجات لو۔ میرا خون تُمہاری نجات کے لئیے ہے۔ آؤ میں تُمہیں صاف کروں۔ تُمہیں تیار کروں۔ صِرف میں ہی سب کُچھ کر سکتا ہوں۔ مت ڈرو۔ یہ دُنیا تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ اِس کے پاس تُمہارا کوئی جواب نہیں، نہ ہی کوئی سچائی ہے۔ یہ اعتماد کے لائق نہیں ہے۔ اپنی زِندگی مُجھے دو۔ میرے سامنے جُھکو۔ اپنا بوجھ مُجھے دو۔ اور میں اِسے لے لوں گا۔ میری روح اور میرا اِطمینان تُمہیں خوفزدہ نہیں ہونے دے گا۔ میں تُمہیں اِطمینان دوں گا۔ اب وقت ہے ایمان سے مُجھے پکارو۔ مُجھے چُنو۔ اگر مُجھے نہیں چُنو گے تو میرا دُشمن تُمہیں چُن لے گا۔ دو ہی راستے ہیں تُم میرے ساتھ ہو یا میرے مُخالف ہو؟ دھوکا مت کھاؤ.
103 زبور 12 آئت :
جَیسے پُورب پچھّم سے دوُر ہے ویسے ہی اُس نے ہماری خطائیں ہم سے دوُر کر دیں۔
آؤ مُجھے جانو۔ میں سچ میں جاننے کے لائق ہوں۔ میرا روح تُمہیں راہ دِکھائے گا۔ اور تُمہیں بتائے گا کہ تُم کِس وقت میں زِندگی گُزار رہے ہو۔ یہ زِندگی کی سچائی ہے۔ تُم نے ایسے سچائی پہلے کبھی نہیں جانی ہو گی۔ یہی میں تُمہیں بتانا چاہتا ہوں۔ آؤ اور اپنے خُدا کو جانو۔ ہاتھ میں ہاتھ لے کے میرے ساتھ چلو۔ میں تُمہاری رہنمائی کروں گا۔ وقت ضائع نہ کرو۔ میں ہی تُمہارا خُداوند تُمہارا مسیحا(YAHUSHUA) تُمہارا نجات دہندہ ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=YpzkG7_zU5E
باب 24
آپس میں لڑنا چھوڑ دو
شروع کر میری بچی۔ میں تُمہیں نیا کلام دینا چاہتا ہوں۔ سب کُچھ ویسا نہیں جیسا دِکھتا ہے۔ چیزیں بہت تیزی سے بدل رہی ہیں۔ تاکہ تُم جان سکو میرے بچو کہ یہ سب تاریکی میں تبدیل ہونے والا ہے۔ زِندگی جیسی تُمہیں نظر آتی ہے ویسی نہیں بلکہ ڈرامائی طور پر بدل جائے گی۔ اور پِھر پیچھے مُڑنے کا کوئی راستہ نہ ہو گا۔ یہ میری طرف سے آگاہی ہے۔ میں سبھُوں کو آگاہی دیتا ہوں لیکن چند ہیں جو اِس پر غور کرتے ہیں۔ بہت کم متوجہ ہوتے ہیں اور بہت کم سُنتے ہیں۔ تُم اپنی ہی دُنیا میں مست ہو، میری دُنیا میں نہیں، میری سوچوں میں نہیں، نہ میری آگاہی میں۔ یہ بہت سنجیدہ ہے۔ یہ آگاہی میں اپنی بھلائی کے لئیے نہیں بلکہ تُمہاری بھلائی کے لئیے دیتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ کیا ہونے والا ہے۔ میں تُمہیں بتانا چاہتا ہوں۔
متی 6 باب 24 آئت :
کوئی آدمِی دو مالِکوں کی خِدمت نہِیں کر سکتا کِیُونکہ یا تو ایک سے عَداوَت رکھّے گا اور دُوسرے سے مُحبّت۔ یا ایک سے مِلا رہے گا اور دُوسرے کو ناچِیز جانے گا۔ تُم خُدا اور دَولت دونوں کی خِدمت نہِیں کرسکتے۔
میرے بچو! میں نہیں چاہتا کہ تُم تاریکی میں چلو۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم سچائی کو جانو۔ تُم جانو کہ کیا ہونے والا ہے۔ مہربانی سے جاگو۔ بُرائی کو سوُنگھو۔ تُم اُسے محسوس کر سکتے ہو۔ سب شیطانیت میں بدل جائے گا۔ کوئی بھی پاک نہ رہے گا۔
یسعیاہ 53 باب 6 آئت :
ہم سبب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئےہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پھرا پر خداوندنے ہم کی بد کرداری اُس پر لا دی۔
صِرف میری دُلہن ہی پاک رہے گی۔ صِرف وہ ہی مُجھے دیکھ سکتی ہے۔ وہ ہی مُجھے ڈُھونڈتی ہے۔ میری دُلہن، میری کلیسیا۔ میرے بچو! ایک دوسرے سے لڑنا چھوڑو۔ تُم ایک دوسرے کو تباہ کر رہے ہو۔ میرے کلام پر بحث کرنا چھوڑو۔ یہ وقت نہیں غُصے میں آنے کا اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ۔ دُشمن آتا ہے اور تُمہیں گِرانا چاہتا ہے۔ مہربانی سے ایک دوسرے سے لڑنا چھوڑ دو اور پیار کرو۔
یوحنا 13 باب 34 آئت۔
مَیں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو کہ جَیسے مَیں نے تُم سے محبّت رکھّی تُم بھی ایک دُوسرے سے محبّت رکھّو۔
ایک دوسرے کے گُناہ معاف کرو۔ ایک دوسرے کو برکت دو نہ
Comments (0)