bookssland.com » Religion » Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗

Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis



1 ... 7 8 9 10 11 12 13 14 15 ... 20
Go to page:
اُٹھا لے جاؤں گا جو میرے لئے تیار ہیں اور بے صبری سے میرا اِنتظار کرتے ہیں۔ صِرف یہی میرے ساتھ آئیں گے۔ باقی سب چھوڑ دئیے جائیں گے۔

میں معذرت کرتا ہوں اگر میرے اِلفاظ سخت ہیں۔ مگر میری آگاہیاں صاف ہیں اور تبدیل نہیں ہوتی۔ میں ہمیشہ کے لئیے یکساں ہوں۔ کیا میں لاتبدیل خُدا نہیں ہوں؟

 

عبرانیوں 13 باب 8 آئت :

یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔

 

وقت گُزرتا جا رہا ہے۔ جاگو اور تیاری کرو

یہ میرا کلام ہے اور میرا کلام برحق ہے

میں تُمہارا خُداوند یسوع (YAHUSHUA) ہوں۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=cWSpwdeZRnM

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 20

تُمہارا وقت ختم ہو رہا ہے

 

 

میں آج پِھر سے تیار ہوں تُم سے بولنے کے لئیے۔ میں تُمہارا باپ ہوں جو موجود ہوں۔ تُمہیں کُچھ بتانا چاہتا ہوں۔ دُنیا بہت تیزی سے بہک رہی ہے۔ دُنیا بہت جلد میرے رتھوں کو آسمان پر اُرتے ہوئے دیکھے گی۔ یہ وقت بہت جلد آئے گا۔ گھڑی پر تھوڑا ہی وقت باقی ہے۔ مُصیبتوں کا آغاز ہونے والا ہے۔ سب لوگ جانیں گے۔

 

مُکاشفہ 14 باب 10 آئت :

وہ خُدا کے قہر کی اُس خالِص مَے کو پِئے گا جو اُس کے غضب کے پیالہ میں بھری گئی ہے اور پاک فرِشتوں کے سامنے اور برّہ کے سامنے آگ اور گندھک کے عذاب میں مُبتلا ہوگا۔

 

میرے بچو! میں تُمہیں متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ نظر انداز مت کرو۔ اِن تنبیع کی باتوں کو رد مت کرو۔ تیاری کرنے میں دیر مت کرو۔ میرے آنے کا وقت نزدیک ہے۔ اب وقت ضائع مت کرو۔ تُمہیں جاگنا ہے۔ میرے بچو! میں اِنتظار نہیں کر سکتا۔ مُجھے اپنی دُلہن کو اِس مُصیبت سے نکالنا ہے۔ وہ میرے لئیے تیار ہے۔ اُس نے اپنے آپ کو تیار کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں تُم بھی تیار ہو۔ میرے بچو! میرے آگے مکمل طور پر جھُکو۔ میرے آنے کا وقت نزدیک ہے۔ ہمیشہ کی طرح دیر مت کرو۔ ہمیشہ وقت ایسا نہیں رہے گا۔ تُمہارا وقت تقریباً ختم ہو چُکا ہے۔ تُمہارے لئیے یہ یقین کرنا مُشکل ہے کہ یہی سچ ہے۔ اِس دُنیا نے میری بات کو نہیں مانا۔ اِس دُنیا نے اپنی نگاہیں مُجھ سے ہٹا لی ہیں۔ بہت جلد میری دُلہن کا اِنتظار ختم ہو گا۔ اُس نے اپنے آپ کو میرے لئیے تیار کیا ہے۔ میں اُسے اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔ یہ دُنیا میری مُخالف ہے اور میری دُلہن کی بھی۔

 

مُکاشفہ 19 باب 7 آئت :

آؤ۔ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں اِس لِئے کہ برّہ کی شادِی آ پہُنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔

 

یہ بہت بڑا جشن ہو گا جیسا پہلے کبھی نہ ہوا ہو۔ میرے بچے میری آمد کی تیاری کرتے ہیں۔ وہ ہوا میں اُڑنے کے لئیے تیار ہیں۔ میں اُنھیں اِس سب سے بچاؤں گا جو ہونے والا ہے۔ بہت جلد یہ سب ہو گا۔ اِس بات سے دھوکا نہ کھاؤ کہ سب ٹھیک ہے۔ بہت سے اِس دُنیا سے لِپٹے ہوئے ہیں۔  بہت جلد ہر طرف دہشت ہو گی۔ اِن باتوں سے گھبرا مت جانا۔ بلکہ سچائی کو قبول کرنا۔ کلام کی طرف مُڑنا۔ اُسکو پڑھنا۔ میرا پیچھا کرو اور میرا روح تُم پر سچائی ظاہر کرے گا۔ اُس کو بلاؤ تا کہ وہ تُم پر مُکاشفات ظاہر کرے۔ کوئی اور تُمہیں سچائی نہیں بتا سکتا۔ صَِرف میرا روح تُمہیں سچائی بتا سکتا ہے۔

 

1 کرنتھیوں 2 باب 11 تا 14 آیات :

11 کِیُونکہ اِنسانوں میں سے کَون کِسی اِنسان کی باتیں جانتا ہے سِوا اِنسان کی اپنی رُوح کے جو اُس میں ہے؟ اِسی طرح خُدا کے رُوح کے سِوا کوئی خُدا کی باتیں نہِیں جانتا۔ 

12 مگر ہم نے نہ دُنیا کی رُوح بلکہ وہ رُوح پایا جو خُدا کی طرف سے ہے تاکہ اُن باتوں کو جانیں جو خُدا نے ہمیں عِنایت کی ہیں۔

13 اور ہم اُن باتوں کو اُن الفاظ میں نہِیں بیان کرتے جو اِنسانی حِکمت نے ہم کو سِکھائے ہوں بلکہ اُن الفاظ میں جو رُوح نے سِکھائے ہیں اور رُوحانی باتوں کا رُوحانی باتوں سے مُقابلہ کرتے ہیں۔

14 مگر نفسانی آدمِی خُدا کے رُوح کی باتیں قُبُول نہِیں کرتا کِیُونکہ وہ اُس کے نزدِیک بے وُقُوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ اُنہِیں سَمَجھ سکتا ہے کِیُونکہ وہ رُوحانی طَور پر پرکھی جاتی ہیں۔

 

میرے بچو! یہ وقت بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ آؤ میں تُمہیں اپنے لہُو سے دھوؤں اور تُمہارے گُناہوں کو اپنے لہُو سے ڈھانپ دوُں۔ صلیب پر بہائے جانے کے وسیلہ سے میرے لہُو نے تُمہاری پوری قیمت ادا کی ہے۔ میں نے یہ سب تُمہارے لئیے کیا۔

 

فِلپیوں 2 باب 8 آئت :

اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہوکر اپنے آپ کو پَست کر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔

 

ہاں! یہ میرا پیار ہی تھا جو بنی نوع اِنسان کے لئیے تھا۔ اور یہ تُمہارے لئیے بھی تحفہ ہے۔ اگر تُم اِسے لے لو اور اپنی گُناہ آلودہ زِندگی کو ترک کر کے میرے پاس آؤ تو میں تُمہیں معاف کروں گا۔ تُمہارے تمام تر گُزشتہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اور تُمہیں نئی زِندگی حاصل ہو گی۔

 

عبرانیوں 13 باب 12 آئت :

اِسی لِئے یِسُوع نے بھی اُمّت کو خُود اپنے خُون سے پاک کرنے کے لِئے دروازہ کے باہِر دُکھ اُٹھایا۔

 

تُم اپنے گُزشتہ گُناہوں کو ترک کر کے عاجزی کے ساتھ میری طرف آؤ اور خود کو میرے حوالے کرو۔ یہی فیصلے کی گھڑی ہے۔ اِنتظار مت کرو۔ وقت آتا ہے کہ میں جلد آؤں۔ اور کوئی اُسے روک نہیں سکتا. تُمہیں تیاری کی ضرورت ہے۔ خود کو تیار کرو۔ میں تُمہارے جواب کا مُنتظر ہوں۔

 

میں تُمہارا صابر، محبت کرنے والا خُداوند یسوع (YAHUSHUA) ہوں۔

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=rDIr7IwHp0U

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 21

 

جب تُم میری مرضی پر نہیں چلتے تو تُم میرے خلاف چلتے ہو

 

 

میں بہت جلد اپنی کلیسیا کو اُٹھا لے جاؤں گا۔ اور میں بہت سنجیدگی سے بول رہا ہوں۔ کیونکہ کُچھ ہی اُٹھا لئیے جائیں گے۔ کُچھ ہی بچے اپنی توجہ میری طرف لگائے ہوئے ہیں۔ اور بہت سے لوگ نہ میرے کلام کو پڑھتے ہیں نہ اِس پر عمل کرتے ہیں۔ اور جو بھی پڑھتے ہیں وہ اِس پر عمل نہیں کرتے۔ وہ میری مرضی سے بالکل ہی پرے ہیں۔ جب تُم میری مرضی سے پرے ہو اِسکا مطلب تُم میرے مخالف ہو۔ یہ بہت دُکھ کی بات ہے کہ لوگ میرے کلام پر یقین نہیں رکھتے۔ اور اِس دُنیا کی طرف بھاگتے ہیں۔ بچو! یہ دُنیا میری مخالف ہو چُکی ہے۔ تُم دُنیا اور مُجھے دونوں کو خوش نہیں رکھ سکتے۔

 

یعقوب 4 باب 4 آئت :

 

اَے زِنا کرنے والیو! کیا تُمہیں نہِیں معلُوم کہ دُنیا سے دوستی رکھنا خُدا سے دُشمنی کرنا ہے؟ پَس جو کوئی دُنیا کا دوست بننا چاہتا ہے وہ اپنے آپ کو خُدا کا دُشمن بناتا ہے۔

 

اِس دُنیا کے بن جانے سے کیا مُراد ہے۔ اِس لئیے جب تُم اپنی ضرورتوں کے لئیے دُنیا کی طرف بھاگتے ہو، اپنے تحفظ کے لئیے، اپنے مُستقبل کے لئیے، اور اپنے تمام جواب ڈھونڈنے کے لئیے اِس دُنیا کی طرف جاتے ہو۔ آدمی جو کہ مُستقبل کے بارے میں نہیں جانتے۔ صرف میں جانتا ہوں کہ تُمہارا مُستقبل کیا ہے۔ دُنیا کا نظام میرے دُشمن کا نظام ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ وہ میرے بچوں کو اِس دُنیا کی طرف مائل کرے اس لئیے وہ مُجھے تُمہیں ڈھونڈنے نہیں دیتا۔ نہ ہی وہ تُمہیں مُجھ سے رفاقت رکھنے دیتا یے۔ یہ خطرناک بات یے۔

 

20 زبور 7 آئت :

کسی کو رتھوں کا اور کسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لینگے۔

 

میرا دُشمن چاہتا ہے کہ وہ تُمہیں مُجھ سے دوُر لے جائے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ تُمہیں ہلاک کرے اور مارے۔ وہ ہر طرح کے ہربے اِختیار کرے گا تُمہیں مُجھ سے دوُر لے جانے کے لئیے۔ وہ تُمہاری منِسٹری کو، تُمہارے خاندان کو اِستعمال کرے گا اور تُمہیں پیسوں کے لالچ میں ڈال کر اور دوسری باتوں کی طرف مائل کر کے اِستعمال کرے گا، اور یہ اُس کی منصوبہ بندی ہے تُمہیں مُجھ سے دوُر لے جانے کی۔ اور یہ اُسکا منصوبہ ہے تُمہیں تباہ کرنے کا۔ اور بہت سے لوگوں پر وہ یہ منصوبہ آزما چُکا ہے۔ صِرف میرے وفادار بندے ہی میرے پیچھے آتے ہیں۔ اور وہ ہی میری سچی کلیسیا ہے۔ وہ ہی میرے سچے شاگرد ہیں جو اپنی زِندگی مُجھے دیتے ہیں۔ تُم کیوں دُنیا کے پیچھے جاتے ہو جب میں ہی ہمیشہ کی زِندگی اور نور ہوں۔ میں تُمہیں زِندگی دوُں گا۔ میں تُمہیں سب کُچھ دوُں گا۔ میں ہی ہوں جو تُمہاری زِندگی کو بحال کروں گا۔ میں ہی ہوں جو زِندگی لیتا ہوں اور زِندگی دیتا ہوں۔

 

ایوب 12 باب 10 آئت :

اُسی کے ہاتھ میں ہر جاندار کی جان اور کُل بنی آدم کا دم ہے۔

 

تُم میری عزت نہیں کرتے اور نہ ہی مُجھ سے پیار کرتے ہو۔ جو ابلیِس نے تُمہارے لئیے گڑھے کھودے ہیں تُم اُن میں گِرتے ہو۔ تُم اُسکی طرف بھاگتے ہو۔ میرے پاس آؤ۔ اپنی پوری زِندگی مُجھے دو۔ میرے پاس سب کُچھ ہے۔ میں ہی سب کُچھ کر سکتا ہوں۔ میرے پیچھے بھاگو تو میں تُمہیں آسمانی بادشاہی کی کُنجیاں دوں گا۔ یہ دُنیا تُمہیں کُچھ نہیں دے گی۔ صِرف دُکھ، تکلیف اور اذیئت ہی تُمہارے حِصے میں آئے گی۔ اگر تُم اِس دُنیا کی طرف بھاگو گے تو تُم بڑی تباہی میں داخل ہو گے۔ اپنی نِگاہیں اِس فانی دنیا سے ہٹا لو۔ فانی اِس لئیے کہ یہ میرا علم نہیں رکھتی۔ اِس دُنیا کی حکومتیں بھی دوسری باتوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ اور اپنے خالق کو نہیں پہچانتی۔ دُنیا مُجھ سے نہیں ڈرتی۔ میں بہت جلد تُمہیں بتاؤں گا کہ میں کون ہوں۔ میں اپنا ہاتھ بڑھاتا اور اپنے بچوں کی حفاظت کرتا ہوں۔ میرا دُشمن میرے بچوں کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔

 

111 زبور 10 آئت :

خُداوند کا خُوف دانائی کا شروع ہے۔ اُس کے مُطابق عمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ اُسکی ستائش ابدتک قائم ہے۔

 

میں یہ سچائی تُم تک پہنچانا چاہتا ہوں۔ یہ سب میرے کلام میں موجود ہے اور بہت کم ہیں جو میرے کلام کو جانتے ہیں۔ اور مُجھ سے گہری محبت رکھتے ہیں اور میری سچائی کی تلاش کرتے ہیں۔

 

دانی ایل 12 باب 4 آئت :

لیکن تو اے دانی ایل ان باتوں کو بند کر رکھ اور کتاب پر آخری زمانہ تک مُہر لگا دے ۔ بُہیترے اس کی تفتیش و تحقیق کریں گے اور دانش افزوں ہو گی۔

 

اور بہت ہیں جو میری سچائی جاننے کے لئیے میرے پاس آتے ہیں مگر بہت سے میرے پاس نہیں آتے۔ میرے بچو! میرے پاس آؤ۔ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔ میں تُمہیں واپس لے جاؤں گا۔ میں تُمہارا اِنتظار کر رہا ہوں۔ میری بانہوں میں آؤ۔ تو ہم ہمیشہ کے لئیے ایک ہو سکتے ہیں۔ میں تُمہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں۔ تُم میری بادشاہی میں آ کر ہمیشہ کی زِندگی کا لُطف اُٹھا سکتے ہو۔ ہاں میرے بچو! میرے پاس آؤ۔ میں ہی تُمہارا خالق ہوں اور دُنیا مُجھ سے الگ ہے۔ اب یہ تُم. پر ہے کہ تُم مُجھے چُنتے ہو یا میرے دُشمن کو۔ میں اُن کے لئیے آ رہا ہوں جو مُجھے چُنتے ہیں۔ یہ تُمہارا خالق اور مالک اور تُمہارا خُدا (YAHUSHUA) ہے جو فرماتا ہے۔

 

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=jbWpEzzDzxU

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باب 22

ابلیِس اِس دُنیا کو تباہ کرنے آ رہا ہے

 

آؤ شروع کریں۔ بچو! یہ تُمہارا آسمانی باپ ہے جو تُم سے کلام کر رہا ہے۔ مُجھے آج بہت کُچھ کہنا ہے۔ بہت بڑا طوفان آنے والا ہے۔ اور وہ شیطان ہے۔ یہ اِس دُنیا کو تباہ کرنے آنے والا ہے۔ جب میں اپنی دُلہن کو اُٹھا لوں گا تب وہ آئے گا۔ پہلے وہ اُٹھائی جائے گی۔ وہ اِس تباہی کو نہ دیکھے گی۔ ایک لہر اُٹھے گی جو لوگوں کو پاگل کر دے گی۔ خوفناک تباہی سب پر آئے گی۔ اور یہ سہی دہشت کا وقت ہو گا۔ اِنسانیت خوف اور غُصے میں مُبتلا ہو گی۔ کوئی بھی اعتبار کے لائق نہ ہو گا۔ اور پِھر مُخالفِ مسیح ایک منظر تخلیق کرے گا۔ وہ پِھر سامنے آئے گا اور اِس کی طاقت سب کے سامنے ہو گی۔ کوئی بھی اُسے روک نہ سکے گا۔ سب رہنما اُس کی طاقت سے خوفزدہ ہوں گے وہ سب کے خون کا پیاسا ہو گا۔ اِسکی دہشت کا کوئی بھی مُشاہبہ نہ ہو گا۔ کوئی بھی اِس سے چُھپ نہ سکے گا۔ کوئی بھی اِس کے ظُلم سے بچ نہ سکے گا۔ اُس کے ظُلم سے بچنے کا ایک

1 ... 7 8 9 10 11 12 13 14 15 ... 20
Go to page:

Free e-book «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗» - read online now

Comments (0)

There are no comments yet. You can be the first!
Add a comment