Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗
- Author: Susan Davis
Book online «Marriage Supper of the Lamb (Urdu -Pakistan version) - Susan Davis (bill gates book recommendations .TXT) 📗». Author Susan Davis
یوحنا 8 باب 12 آئت :
یِسُوع نے پِھر اُن سے مُخاطِب ہو کر کہا دُنیا کا نُور مَیں ہُوں۔ جو میری پَیروی کرے گا وہ اَندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔
میرے بچو! میں تُمہیں ایسا پیار کرتا ہوں جیسا ایک باپ اپنے بچوں کو کرتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ تُم میری آغوش میں آ جاؤ جہاں تُم محفوظ رہو۔ یہ صرف مُجھ سے ہی مُمکن ہے کہ تُم مُجھ میں حفاظت پاؤ۔ اِس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اگر تُم دُنیا سے تسلی اور اِطمینان پانے کے خواہاں ہو تو دُنیا کے سے کام کرو گے۔ یہ دُنیا جو مُجھے اور میری حقیقت کو نہیں جانتی۔
وقت قریب ہے میرے بچو۔ دُنیا کا پیچھا کرنا چھوڑ دو۔ اپنے ہاتھوں سے گندگی دھو ڈالو۔ یہ دُنیا تُمہیں مُجھ سے جُدا کر رہی ہے۔ میرے قریب آؤ۔ اپنی نظر مُجھ پر جماؤ۔ میں ہی وہ آخری نجات کا راستہ ہوں جو دُنیا تباہ ہونے سے پہلے آ رہا ہے۔ اِس آخری موقع کو جانے مت دو۔
یعقوب 4 باب 8 آئت :
خُدا کے نزدِیک جاؤ تو وہ تُمہارے نزدِیک آئے گا۔ اَے گُناہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اَے دو دِلو! اپنے دِلوں کو پاک کرو۔
میری دُلہن کے ساتھ شامِل ہونے کو تیار ہو جاؤ۔ اپنا سب کُچھ مُجھے سونپ دو اور میرے پاس آؤ۔ اپنی زِندگی میرے قدموں میں ڈال دو ۔ میرے تابعدار بنو۔ میں تُمہیں تسلی بخشوں گا۔ یہ میرا تُم سے وعدہ ہے۔ ایک محفوظ راستہ، دُنیا میں آنے والی مُصیبتوں سے چُھٹکارا اور میری پیشکش رد مت کرو کہ تُمہیں اپنے فیصلے پر پچھتانا پڑے۔ میں اپنے کلام کا سچا ہوں۔ میں تُمہیں محفوظ کر سکتا ہوں۔ میں طاقتور خُدا ہوں جو مانگنے والے کو مُہیا کرتا ہے۔ اپنی روح کو تکلیف میں مت ڈالو میری آغوش میں آ جاؤ۔ میں تُمہارا خُداوند یسوع (YAHUSHUA) ہوں۔
https://www.youtube.com/watch?v=ZwrxmQHY0bw
باب 32
میں اپنی دُلہن کو بحفاظت اُٹھانے کو آنے والا ہوں
میری بیٹی شروع کر (28 فروری 2012) بچو! میں تُمہارا خُداوند ہوں۔ میں وہ خُدا ہوں جو تُمہاری پرواہ کرتا ہے۔ میں تُمہیں بہترین مُہیا کرنا چاہتا ہوں. میرے بچو! میں چاہتا ہوں کہ تُم میرا کلام سُنو۔ کان لگا کر سُنو۔ زمین اپنی گردِش بدلنے کو ہے۔ زمین کا رُخ تبدیل کر دِیا جائے گا۔ اور بہت کُچھ ہے جو زمین پر ہونے کو ہے۔ جِس میں سے چند چیزیں ہی اچھی ہوں گی۔ میں اپنا حفاظت والا ہاتھ زمین سے اُٹھانے والا ہوں۔ کیونکہ اِس نے میرے خلاف بغاوت کی ہے۔ میری سچائی، میرے خیال اور میرے بتائے ہوئے راستہ کے بر خلاف راستہ اِختیار کِیا ہے۔ یہ میری نفرت کا سبب بنی ہے اور اب میں شیطان کے کُتوں کو اِجازت دوں گا کہ زمیں پر قابض ہو جائیں۔
22 زبور 16 آئت :
کیونکہ کُتوں نے مجھے گھیر لیا ہے۔ بدکاروں کی گُروہ مجھے گھیرے ہوئے ہے۔ وہ میرے ہاتھ اور میرے پاؤں چھیدتے ہیں۔
یہ سب وقوع پزیر ہونے کو ہے۔ میرے بچو! یہ تاریک ترین دِن آنے کو ہے۔ میں اِس دُنیا کے اور شیطانی کام برداشت نہیں کروں گا۔ میں اپنی دُلہن کو حفاظت سے اُٹھا لوں گا۔ یہ وقت جلد آنے کو ہے۔ میں اِس دنیا کی اور برداشت نہیں کروں گا۔ میں اِس دُنیا پر مقدمہ چلانے والا ہوں۔ شیطان جو اِس دُنیا پر قابض ہونے کو ہے میرے منہ میں زہر گھولتا ہے۔ میں اِسے اور برداشت نہیں کروں گا۔ میں اپنے برگزیدوں کو اِس کی وجہ سے اور برداشت نہ کرنے دوں گا۔ میری کلیسیا جلد بحفاظت اٹھا لی جائے گی۔ یہ گھڑی آنے کو ہے۔ بچو! تُم شک کیوں کرتے ہو۔ اعتقاد کیوں نہیں رکھتے۔ بے اعتقاد کیوں بنتے ہو۔ خواہ تُم ایمان لاؤ یا نہیں جو ہونے کو ہے وہ ہو کے رہے گا۔ یہ ہونے کو ہے۔ میرے بچو جیسے میری کتابِ مقدس بتاتی ہے ویسا ہی ہو گا۔ میں اپنی سب باتوں میں سچا ہوں۔ میں نے کتابِ مقدس میں وقتِ آخر کے بارے میں بتایا ہے۔ یہ الفاظ دھیان سے سُنو۔ تُم دیکھو گے کہ یہ حقیقت میں ہوگا۔ آخری وقت اور میری آمد نزدیک ہے۔ بچو! ایک دوسرے کی باتوں پر کان نہ دھرو۔ اور میری تلاش کرو۔ میرے پاس دِل کی سچائی سے آؤ اور میں تُمہیں سچائی سے واقف کروں گا۔ میں تُم پر سچائی ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے بچوں کو گمراہ ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔ مگر اگر وہ مُجھے تلاش نہیں کریں گے میں اُن پر حقیقت ظاہر نہیں کروں گا۔ وہ اندھیری تنگ گلیوں میں تباہی کی طرف جاتے جائیں گے۔ حقیقی راہ کی تلاش کرو اور میرے پاس آؤ۔ میں تُمہیں اپنے " تنگ راستہ" پر چلاؤں گا جو زِندگی کی طرف جاتا ہے۔ چند اِسے ڈھونڈیں گے اور چند پائیں گے۔ میرے بچو! اُن لوگوں میں شامل مت ہونا جو اِس راہ کو کبھی نہ پائیں گے۔ بہتیرے ایسے ہیں جو راہ کنارے بھٹک جائیں گے۔ بہتیرے اُس وسیع راستہ کی طرف چل پڑیں گے جو تباہی کی طرف جاتا ہے۔
متی 7 باب 13 آئت :
تنگ دروازہ سے داخِل ہو کِیُونکہ وہ دروازہ چوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بہُت ہیں۔
ہوش میں آؤ میرے بچو۔ مُجھے تلاش کرو۔ یہی وہ گھڑی ہے کہ تُم زِندگی کی تلاش کرو۔ مُجھ میں تسلی پاؤ۔ آزادی اور ہمیشہ کی زِندگی کا اور دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔
یہی وقت ہے میری مُنتظر بانہوں میں آجاؤ۔ شرماؤ مت۔ شرماؤ گے تو مارے جاؤ گے۔ میں تُمہیں بچانا چاہتا ہوں۔ اپنے آپ کو میرے حوالے کر دو۔ اپنا سب کُچھ مُجھے سونپ دو۔ خود کو کُلی طور پر میرے حوالے کرو، جُزوی طور پر نہیں۔
میرے پاس آؤ اور اپنی زِندگی میرے قدموں میں ڈال دو۔ میں اِسے قبول کروں گا اور اِسے اپنے الہی مقصد کے لئیے، میری خِدمت کرنے اور ہمیشہ کے لئیے آسمانی بادشاہی سے لُطف اندوز ہونے کے لئیے فضل بخشوں گا۔
یرمیاہ 30 باب 19 آئت :
اور اُن میں سے شکرگذاری اور خوشی کرنے والوں کی آواز آئیگی اور میں اُنکو افزایش بخشونگا اور وہ تھوڑے نہ ہو نگے ۔ میں اُنکو شوکت بخشونگا اور وہ حقیر نہ ہونگے ۔
یہ وقت ہاتھ سے نِکل رہا ہے۔ میرا دُشمن اپنا رستہ بنا رہا ہے۔ جبکہ اب وہ وقت آتا ہے کہ جِس دور میں تُم جی رہے ہو اِقرار یا اِنکار کا موقع نہیں مِلے گا۔ اور تُم اپنے بچاؤ کا موقع کھو دو گے۔ میرے بچو! میں تُمہیں بیدار کرنا اور سچائی سے واقف کرنا چاہتا ہوں۔ تُمہاری توجہ حاصل کرنے کے لئیے مُجھے کیا کرنا چاہئیے۔ اگر تُم میرے پاس آنے میں تاخِیر کرو گے تو پیچھے چھوڑ دئیے جاؤ گے۔ مُجھے مجبورا" تُمہیں چھوڑنا پڑے گا۔ ایسا نہ ہونے دینا۔ توبہ کرو۔ مُجھے تسلیم کرو اور میرے ساتھ گہرا رِشتہ استوار کرو۔ میں یہی چاہتا ہوں۔ تُمہارے لئیے یہی بہتر ہے۔ میری بادشاہی میں داخل ہونے کی یہی شرائط ہیں۔ کیا میری کتابِ مُقدس میں بھی یہی نہیں بتاتی؟ اب آ جاؤ۔ اِس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ آؤ کہ میں تُمہیں اپنے خون سے پاک کروں اور تُم میری بادشاہی میں داخل ہونے اور میری دِلکش ابدی سلطنت میں میرے روبرو کھڑے ہونے کے قابل بنو۔
مکاشفہ 1 باب 5 آئت :
اور یِسُوع مسِیح کی طرف سے جو سَچّا گواہ اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا اور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکِم ہے تُمہیں فضل اور اِطمینان حاصِل ہوتا رہے۔ جو ہم سے محبّت رکھتا ہے اور جِس نے اپنے خُون کے وسِیلہ سے ہم کو گُناہوں سے خلاصی بخشی۔
یہ وقت ہاتھ سے نِکل رہا ہے۔ اب ایک بھی گھڑی ضائع مت کرو۔ میں تُمہارا خُداوند اور تُمہارا بادشاہ تُم سے ہمکلام ہوں۔
میں عظیم اور قادر ہوں۔ ابدیت پر اِختیار رکھنے والا خُداوند یسوع( YAHUSHUA)۔
https://www.youtube.com/watch?v=_BaiTT5-9Bs
باب 33
مُجھے اوّل درجہ دو یا بالکل ردّ کر دو
شروع کرتے ہیں (1 مارچ 2012) میرے بچو! میں تمہارا خدا ہوں ۔ تُمہیں دینے کے لئیے میرے پاس نیا کلام ہے۔ میرے بچو! اِس دُنیا پر ایک نئے دور کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ یہ شیطان کی نسل، شیطانی لوگ اور شیطان کا وقت ہے۔
میرے ساتھ اُڑان بھرنے کو تیار رہو۔ میں چاہتا ہوں تُم تیار ہو جاؤ۔ میں اپنی دُلہن کو اِس شیطانی جہان سے اُٹھا لوں گا اور محفوظ مقامات پر رکھوں گا۔ میں اِسے اِس دُنیا میں زیادہ دیر تک نہیں رہنے دوں گا۔ کیونکہ جلد ہی یہ دُنیا بد صورت ہو جائے گی۔ ضرور ہے کہ میری دُلہن محفوظ رہے۔ پِھر جو پیچھے رہ جائیں گے وہ اِس شیطانی دُنیا کا سامنا کریں گے۔
جلد ہی یہ سب وقوع پذیر ہوگا۔ تمام تر طوفان مِل کے ایک عظیم طوفان کا روُپ لے لیں گے۔ دہشت کی ایسی آندھی چلے گی جو اُن تمام لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی جِنھوں نے میرا اِنکار کیا۔
میں تُمہاری زِندگی میں اولین درجہ چاہتا ہوں۔ مُجھے اولین درجہ دو گے تو اِس دہشت سے بچے رہو گے۔ میں ایسا خُدا نہیں ہوں جو اپنے بچوں کو عذاب میں دیکھوں۔ اگر تُم مُجھے اپنی ضرورتوں کے بُتوں سے اونچا درجہ نہ دو گے تو جلد ہی جان جاؤ گے کہ اپنے خدا اور اپنے خالِق کو ترک کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔
میں ایسا خُدا نہیں جِس کے ساتھ کِھلواڑ کیا جا سکے۔ میں اولین درجہ چاہتا ہوں یا کُچھ بھی نہیں چاہتا۔ میں تُمہاری ترجیحات میں دوسری یا تیسری جگہ لینا نہیں چاہتا۔ میں نے تُمہیں خلق کیا کہ تُم مُجھے پہچانو، میری پرستِش کرو اور مُجھے عظیم جانو۔ میں چایتا ہوں کہ تُم میرے ساتھ مضبوط اور قریبی رِشتہ استوار کرو۔ اگر تُم مُجھے پہچاننے سے اِنکار کرتے ہو تو جاؤ جو جی میں آئے کرو۔ پِھر میں تُم سے اپنا منہ موڑ لوں گا اور تُم میرے دُشمن کے ساتھی کہلاؤ گے۔ میں حاسِد خُدا ہوں. میں نے تُمہیں اِس لئیے خلق نہیں کیا کہ تم میرے دُشمن کو میرے ساتھ شریک کرو۔
استِشنا 32 باب 16 آئت :
اُنہوں نے اجنبی معبودوں کے باعث اُسے غیرت اور مکروہات سے اُسے غصہ دلایا ۔
تُم مکمل طور پر میرے بن جاؤ یا اُس وسیع راستہ پر چلو جو تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔ جہاں بہتیرے پہلے سے جا چُکے ہیں۔ بہت تھوڑے ہیں جو مُجھے اپنی تمام تر دُنیاوی خواہشات سے بالا تر درجہ دینا چاہتے ہیں۔ میں تُمہاری زِندگی میں کیا معنی رکھتا ہوں؟ کیا میں تُمہارے دِل میں پہلا رُتبہ پانے کے لائق نہیں؟ میرے بچو! میں نے تُمہاری خاطر اپنی جان دی۔ ایک خطرناک اور دردناک موت کا سامنا کیا۔ میں نے تُمہیں خلق کیا اور تُمہیں زِندگی بخشی۔ میں نے روز تُمہاری برداشت کی۔ میرے بچو! تُمہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔
فلپیوں 2 باب 8 آئت :
اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہوکر اپنے آپ کو پَست کر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوت بلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔
میں چاہتا ہوں کہ تُم اب فیصلہ کرو۔ کیا تُم اپنی خودی سے اِنکار کرنے اور اپنا سب کُچھ میرے حوالے کرنے کو تیار ہو؟ میں اپنی اِس پیشکش پر تُمہارے جواب کا مُنتظر ہوں کہ تُم حلیمی کے ساتھ توبہ کرو۔ میرے پاس آؤ اور مُجھ سے اپنے گُناہوں کی معافی مانگو۔ میں تُمہیں اپنے لہُو میں ڈھانپ لوں گا۔ صِررف میرے لہُو کے وسیلہ سے تُم نجات پا سکتے ہو۔ میں نے صلیب پر تُمہارے لئیے جو قُربانی دی اُسی کے وسیلہ سے تُم بچائے جا سکتے ہو۔
اگر تُم میرے لہُو کے ذریئعے نجات کے تحفہ کو قبول کرتے ہو تو پورے دِل سے اپنے گُناہوں سے توبہ کرو۔ اپنی زِندگی میرے قدموں میں ڈال دو۔ بغیر کِسی ہِچکچاہٹ کے میرے پیچھے چلو۔ میں تُمہاری زِندگی یکسر تبدیل کر دوں گا۔ تُمہیں پاک صاف کروں گا۔ اپنی سلطنت میں اپنے ساتھ آنے کے لئیے
Comments (0)